انوارالعلوم (جلد 8) — Page 71
۷۱ دنیا کے لئے زحمت ہوئے نہ کہ رحمت۔کسی نے سچ کہا ہے۔’’ لو آپ اپنے دام میں صیادآ گیا۔‘‘ ہم کہتے ہیں جس طرح حضرت مرزا صاحب نے کہاہے کہ مجھ پر کمالات ختم ہوئے اسی طرح محمد ﷺنے کہا ہے کہ میں خاتم النّبیّن ہوں اور اس کے یہ معنی کر کے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا آپ لوگوں نے مان لیا ہے کہ رسول کریم ﷺ(نعوذ باللہ) دنیا کے لئے زحمت تھے رحمت نہ تھے۔تم نے حضرت مرزا صاحب پر جو اعتراض کیا ہے اس کا ہمارے پاس تو جواب ہے مگر تمهارے اس اعتراض کا کوئی جواب نہیں جو تمہارے خیال کی وجہ سے رسول کریم ﷺپر پڑتا ہے کیونکہ حضرت مرزا صاحب نے تو لکھا ہے کہ میرے بعد کسی کو کمال حاصل نہیں ہو سکتا سوائے اس کے جو میری پیروی سے کامل ہے۔۳۷؎ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ آپ کے بعد صاحب کمال ہونگے مگر آپ کے اتباع سے لیکن تم لوگوں نے نبوت کا دروازہ بند کردیا اور تمہارے اعتقاد کے روسے اب کسی کو کمال حاصل نہیں ہو سکتا۔خداتعالی کا قلم چھڑکنا پھر کہا گیا ہے مرزا صاحب لکھتے ہیں خدا تعالی نے دستخط کرتے وقت قلم چھڑ کا اور اس سے سرخی کے نشان کپڑے پر پڑ گئے لیکن اگر خدا نے قلم چھڑکا تھا تو خدا کا ہاتھ ماننا پڑا اور خدامحدود ہو گیا پھر اس چھینٹے سے سارا قادیان ہی بہہ جانا چاہئے تھا کیونکہ خدا کا ہاتھ انسان کے ہاتھ جتنا نہیں ہو سکتا۔بلکہ بہت بڑا ہو گا۔میں کہتا ہوں یہ لوگ کیسے نادان ہیں خدا تعالی کے ہاتھ اور پاؤں کا ذکر حدیثوں میں پڑھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں خدا کا ہاتھ ہونے سے وہ محدود ہو گیا۔دوزخ کے متعلق حدیث میں آتا ہے کہ وہ کہے گی میں ابھی نہیں بھری اس وقت خدا اس میں اپنا پاؤں ڈالے گا اور وہ کہے گی اب میں بھر گئی ہوں۔یہ لوگ اہلحدیث کہلاتے ہیں مگر بخاری اور مسلم بھی نہیں مانتے۔اگر خدا تعالی کا پاؤں دوزخ میں پڑا اور وہ بھر گئی تو خدا کا پاؤں محدود ہو گیا پھر قادیان خد ا کے چھینٹے سے نہیں رہ سکتی کیونکہ خدا تعالی کے اور چھینٹوں کا بھی ذکر آتا ہے جن پر وہ پڑیں گے وہ بہہ نہیں جائیں گے بلکہ زندہ ہو جائیں گے۔چنانچہ آتا ہے دوزخی جب دوزخ سے نکالے جائیں گے تو جل کر کوئلہ ہو چکے ہوں گے اس وقت خدا ان پر زندگی کے پانی کا چھینٹادے گا اور وہ زندہ ہو جائیں گے ۳۹؎ میں کہتا ہوں جس ہاتھ سے اس وقت دے گا اسی سے اس نے وہ چھینٹا دیا جس کا ذکر حضرت مرزا صاحب نے کیا ہے کیا کوئلہ سے انسان زندہ ہو جائیں گے یا بہہ جائیں گے۔اگر وہاں بہہ نہیں جائیں گے بلکہ نتیجہ یہ ہو گا کہ زندہ ہو جائیں گے تو اسی طرح حضرت مرزا صاحب پر جو چھینٹا پڑا اس سے آپ زنده