انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 58 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 58

انوار العلوم جلد ۸ ۵۸ قول الحق قرار خواہش تھی نَعُوذُ بِالله) شیطان نے قرآن نازل ہوتے وقت یہ نازل کردیا۔ تلک الْفَرَانِيقُ الْعُلَى وَإِنَّ شَفَاعَتَهُنَّ لَتُرْتَجُى - یہ بت ایسی اعلیٰ ہستیاں ہیں کہ ان کی شفاعت کی امید کی جاسکتی ہے آہ جنہوں نے محمدالے کے دل میں شیطانی خواہش پیدا ہونا جائز اردیا جن کا یہ خیال ہو کہ شیطان نے آپ پر ایسی با پ پر ایسی باتیں اتاریں وہ اگر کہیں کہ مرزا صاحب نے خود باتیں بنالیں تو کونسی تعجب کی بات ہے۔ پھر تم کہتے ہو مخالف مولوی یہ کہتے رہے ہیں کہ مرزا صاحب میں یہ یہ عیوب تھے مگر یہ لوگ یہاں تک کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ایک دفعہ اتنا گناہ کیا تھا کہ اس کی وجہ سے مدینے کی دیواروں تک عذاب آگیا تھا اور وہ گناہ یہ تھا کہ خدا کا حکم تھا قیدیوں کا فدیہ نہ لو اور حضرت عمر نے آپ کو سمجھایا بھی مگر آپ نہ سمجھے اور فدیہ لے لیا اس لئے خدا نے کہا قریب تھا کہ عذاب نازل کیا جاتا۔ پس اگر محمد ال کے لئے ان کے نزدیک عذاب نازل ہو سکتا تھا تو تمہارے لئے کیا تعجب کی بات ہے اگر یہ حضرت صاحب کی طرف کوئی گناہ یا عیب منسوب کریں۔ پھر اگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ محمدی بیگم جو حضرت مرزا صاحب کی پھو پھی کی بیٹی تھی اس پر آپ عاشق تھے اور اس کے پیچھے پڑے رہے تو بعینہ میں الزام یہ لوگ محمد پر لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے اپنی پھوپھی کی بیٹی کو ننگادیکھا اور اس پر عاشق ہو گئے اور اس کے خاوند سے طلاق دلا کر خود نکاح کر لیا یہ باتیں ان کی تفسیروں میں موجود ہیں۔ پس جو قوم ایسی بے حیا ہو کہ جس کی ایک طرف تو خاتم الانبیا کہتے کہتے زبان نہیں تھکتی اور دوسری طرف کہتی ہو کہ وہ زینب کو ننگا دیکھ کر اس پر عاشق ہو گیا تھا اس ہو گیا تھا اس سے ہمیں کس سلوک کی امید ہو سکتی ہے۔ پھر یہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول کریم ال پر یہودیوں نے جادو کر دیا تھا جس سے آپ کی ایسی حالت ہو گئی تھی کہ جماع کرتے تھے اور بھول جاتے تھے کھانا کھاتے تھے مگر پتہ نہ تھا آخر سحر اور ٹونہ نکالا تب آپ کی حالت اچھی ہوئی ۔ اگر یہ لوگ محمد اللہ کے لئے یہ باتیں کہہ سکتے ہیں تو حضرت مرزا صاحب کو گالیاں دیں تو کونسی تعجب کی بات ہے۔ مگر اس سے بڑھ کر ایک اور خطر ناک بات کہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ رسول کریم اس نے چھپ کر اور پوشیدہ طور سے ایک لونڈی سے صحبت کی جس کا آپ کی ایک بیوی کو پتہ لگ گیا آپ نے اس کی منتیں کیں اور کہا کہ کسی کو نہ بتانا جو لوگ رسول کریم ﷺ کے متعلق ایسی باتیں لکھتے ہیں کیا تعجب ہے کہ اگر وہ حضرت مرزا صاحب پر اعتراض کریں پس ان کی باتوں سے مت گھبراؤ۔ کوئی ایک نبی بھی ایسا