انوارالعلوم (جلد 8) — Page 594
۵۹۴ بات پر ایمان ہو کہ خدا تعالی نے دنیا کی ہدایت کے لئے نبیوں کو بھیجا ہے اور آخری نبی جس کے ذریعہ شریعت کو کامل کیا وہ محمدﷺ ہیں۔آئنده نبوت کا سلسلہ جاری ہے لیکن کوئی نئی شریعت نہ آئے گی اور نبوت کا یہ مقام آنحضرت ﷺ کی کامل اطاعت اور محبت کے بغیر کسی کو حاصل نہ ہو گا اس دروازے سے داخل ہو کر یہ انعام ملے گا۔اسی طرح اس بات پر ایمان ہو کہ خدا تعالی ہماری دعاؤں کو سنتا اور قبول کرتا ہے۔پھر اس بات پر ایمان ہو کہ اعمال کی جزا و سزا ہے اور خدا تعالی نے اشیاء کے اندازے مقرر کر دیئے ہیں جو اعمال ہم کرتے ہیں اچھے یابُرے ان کے لئے ہم جوابدہ ہیں وہ ہم خود کرتے ہیں اس لئے ان کا بدلہ پائیں گے۔اعمال کے جزا و سزا کے بھی مدارج ہیں۔اسلام تعلیم دیتا ہے کہ خدا سے محبت کرو اور ایسے اصولوں کے موافق کرو کہ خدا ئی تمام صفات کا ظہور تم میں ہو جاوے گویا خدا کی تصویر ہو جائے۔خدا تعالی نے بائبل میں جو کہاہے کہ خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا اس کا یہی مطلب ہے کہ انسان ان اخلاق اور صفات کو اپنے اندر لے جو خد اتعالی کی وہ مانتاہے۔پھراسلام سکھاتا ہے کہ تمام دنیا سے محبت کریں اور کامل اخلاقی زندگی بسر کریں۔پھر اسلام تعلیم دیتا ہے کہ مرنے کے بعد بعث ہو گا اور روح زندہ رہے گی اور یہ زندگی رہے گی یہاں تک کہ وہ اس کمال کو پہنچ جاوے جو اس دنیا میں حاصل نہیں ہو سکا۔محدود زندگی غیر محدود خدا کی شان کو ظاہر نہیں کرتی بلکہ انسان کی روزانہ ترقی خدا کی لامحدود طاقتوں کو ظاہر کرتی ہے اس لئے مرنے کے بعد بھی ترقی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔بعض باتوں سے عام طور پر اسلام یہودیت اور عیسائیت سے ملتا ہے مگر بعض میں نہیں۔یہودیت یا عیسائیت کی اصل تعلیمات بطور ابتدائی تعلیمات کے ہیں مگر اسلام نے آکر تمام تعلیمات کو کامل کر دیا اور اصل حقیقت کو پیش کر دیا۔مثلا ًاسلام کہتا ہے اخلاقی زندگی بسر کرو۔دوسرے مذاہب بھی یہ تعلیم تو دیتے ہیں لیکن آپ کسی گرجا میں جاویں یا کسی لیکچرار کا لیکچرسنیں وہ چند باتیں پیش کر کے کہے گا کہ یہ اخلاقی تعلیم ہے۔اسلام اتنا ہی نہیں کرتا وہ اس اخلاقی تعلیم کی حقیقت کو بیان کرے گا ان اسباب اور ذرائع کو بتائے گا جن کے اختیار کرنے سے وہ اخلاقی قوتیں نشوونماپا سکیں۔وہ ان اثرات کو بیان کرے گا جو اس سے سوسائٹی پر ہوتے ہیں۔یہ کہہ دینا کہ تم سب سے محبت کرو بظاہر ایک تعلیم اخلاق کی ہے اور ضرور ہے مگر صرف اتنا کہہ دینے سے کام نہیں چل سکتا۔سب سے کس طرح محبت کی جائے اس کے کیامدارج ہوں