انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 583 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 583

۵۸۳ ہدایات یہ اتنا بڑا کام ہے کہ بعض اوقات میں صبح سے لے کر آدھی رات سے زیادہ تک کام کرتا ہوں۔جماعت نے مجھے یہاں خود آنے کا مشورہ دیا اور خدا نے اس کے لئے آپ سامان پیدا کئے اور میرا یہاں آنا ہوا ہے اور اس کا جو نتیجہ او راثر ہے وہ ظاہر ہے۔پہلی بات جو لوگوں کو سلسلہ احمدیہ کے متعلق روکتی تھی وہ یہ تھی کہ وہ اسے ایک گمنام تحریک سمجھتے تھے مگر میرے آنے کے بعد یہ ظاہر ہو گیا کہ یہ عظیم الشان تحریک ہے۔اب لوگوں کے دل کُھل گئے ہیں اور اس کے سننے کے لئے تیار ہیں۔مجھے انگلستان کے بڑے بڑے آدمیوں نے کہا ہے کہ یہاں پچاس فیصدی سے زیادہ لوگ آپ کی تحریک سے واقف ہو گئے ہیں یہ سن کر پروفیسر نے اور اس کی سیکرٹری نے کہا کہ آپ نے موقع عظیم حاصل کرلیا۔(اس کے بعد حافظ صاحب نے نیر صاحب کے اعلان کے موافق تلاوت کی اور پھر سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہو گیا۔) احمدیوں سے غیراحمدیوں کا سلوک ایک سپر چولسٹ :- میں نے جناب سے بہت باتیں کی ہیں مگر میں ایک سوال اور پوچھتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ عام مسلمانوں کا رویہ احمدیہ موومنٹ کی طرف کیسا ہے جو ایسی موومنٹ ہے کہ سُرعت کے پھیل رہی ہے۔حضرت صاحب :- ہماری جماعت کا۷ ۹ یا ۹۸فیصدی حصہ مسلمانوں میں سے ہی آیا ہے اور باقی ۲ یا ۳ فیصدی وہ لوگ ہیں جو غیر اقوام سے آئے ہیں۔جو لوگ مسلمانوں میں سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں اور جو غور و فکر کرتے ہیں وہ ہمارے ساتھ تعلق پیدا کرتے چلے جاتے ہیں اور ہر طبقہ کے لوگ ہمارے ساتھ ملے ہیں علمائے اسلام ،تاجر ، زمیندار،گر یجویٹس و غیره - جو لوگ ہماری مخالفت کرتے ہیں یا تو وہ اپنی ذاتی اغراض اور مفاد کی بناء پر کرتے ہیں اور بعض ناواقفیت کی وجہ سے۔جن لوگوں کا اختلاف ناواقفیت کی وجہ سے ہوتا ہے وہ واقفیت ہونے پر ہماری طرف آرہے ہیں۔اور نفس مخالفت کوئی چیز نہیں جب کوئی نیا نبی آتا ہے تو لوگوں نے اس کی مخالفت کی ہے مگر اس مخالفت میں اس کا کامیاب ہونا اس کے خدا کی طرف سے ہونے کا ثبوت ہوتا ہے۔اسی طرح ہماری مخالفت بھی ہوئی اور بہت ہوئی مگر خدا تعالی نے جیسا کے بانی سلسلہ حضرت مسیح موعود کو پہلے سے خبر دی تھی کہ مخالفت ہوگی اور باوجود مخالفت کے خدا کامیاب کرے گا ایسا ہی ہوا۔ہر قسم کے لوگوں نے مخالفت کی اور خدا تعالی نے ہر جگہ ہماری تائید کی اور