انوارالعلوم (جلد 8) — Page 582
۵۸۲ ہوں جس طرح پر پیٹر( پطرس) دو سرا خلیفہ تھا۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ نبی کی روح ہمیشہ اپنے متبعین میں کام کرتی رہتی ہے۔جو شخص نبی کی کامل اتباع کرے گا وہ ان برکات کو پالے گا جو اس نبی کو دیئے جاتے تھے اور اس کے ہاتھ پر نشان ظاہر ہوں گے۔مسیح نے بھی اسی لئے اپنے حواریوں کو کہا تھا کہ اگر تم میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو تو پہاڑ تمہارے کہنے سے اپنی جگہ سے ہل جائیں گے۔۶۹؎ ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کے ذریعہ جو برکات دنیا کو دیئے گئے وہ اب بھی موجود ہیں۔ہم میں ہزاروں ایسے ہیں جو ان برکات سے حصہ لیتے ہیں میں خود اس معاملہ میں تجربہ کار ہوں خدا تعالی کی طرف سے برکات اور فضل آتے ہیں۔خدا تعالی نے اکثر نشانات میرے ہاتھ پر ظاہر کئے ہیں اور قبل ازوقت اس نے مجھ کو بعض امور کی اطلاع دی اور میری دعاؤں کوسنا اور قبول فرمایا۔میں ان میں سے دو واقعات بتاتا ہوں۔(حضرت اقدس نے اس مقام پر ڈاکٹر مطلوب خان کی وفات کی خبر اور اس کی وجہ سے اس کے بوڑھے والدین کے تصور سے اپنے قلب کی کیفیت اور پھر اس کی خارق عادت زندگی کی بشارت کا ملنا اور اس کے زندہ رہنے کی خبر اور کیفیت کا ملنا بیان کیا۔عورت نے سن کر کہا۔کہ في الحقیقت یہ عجیب رؤیا ہے۔پھر حضرت نے پلیگ کے متعلق واقعہ بیان کیا کہ ) گورنمنٹ نے اعلان کر دیا کہ اب پلیگ بالکل دور ہو گئی ہے اور اب اندیشہ نہیں۔مگر خدا تعالی نے مجھے بتایا کہ پلیگ کا دور ہ ہو گا اور خطرناک ہو گا۔چنانچہ میں نے قبل ازوقت اس کے متعلق ایک خطبہ پڑھاجو اخبارات میں شائع ہو گیا اس وقت کہیں پلیگ کا نام و نشان نہ تھا۔لیکن بعد میں جب یہ بھی رؤیا شائع ہو چکی تو کچھ عرصہ کے بعد اس کا خطرناک دورہ ہوا اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب آدمی اس سے ہلاک ہوئے۔میں نے انگلستان کے متعلق بھی ایک رؤیا دیکھا کہ میں ایک سمندر کے کنارہ پر ایک جرنیل کی حیثیت سے اُتر رہا ہوں اور خدا نے میرا نام ولیم دی کا نکرر (فاتح ولیم )رکھا اس وقت یہاں آنے کا خیال بھی نہ تھا۔پھر خدا تعالی نے اس کے لئے عجیب سامان پیدا کئے۔مذہبی کانفرنس کی طرف سے دعوت دی گئی۔تب میں نے اپنی جماعت سے مشورہ کیا مرکز سے میرا باہر نکلنا بہت ہی مشکل ہے۔جماعت کی تنظیم اور تربیت بہت بڑا کام ہے۔مختلف محکموں کے سیکر ٹریوں کو ہدایات دینا اور ان کے کام کی نگرانی دنیا کے ہر حصہ کے خطوط کا پڑھنا اور ان کے جوابات کے لئے