انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 579 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 579

۵۷۹ کی ہدایت چاہتا ہے اور خدا کے فیصلہ سے اچھا فیصلہ اور کیا ہوسکتا ہے۔اے عزیزو! اب میں اس دعا پر اس پیغام کو ختم کرتا ہوں۔کہ اﷲتعالیٰ آپ کے دلوں کو کھول دے اور سچائی کو قبول کرنے کی توفیق دے تاکہ آپ کی محنتیں ضائع نہ جائیں اور تا ایسا نہ ہو کہ ایک طرف تو آپ اپنے عزیزوں سے مذہب کی خاطر قطع تعلق کریں اور دوسری طرف خدا تعالیٰ سے بھی آپ کا تعلق پیدا نہ ہو- اللّٰہم آمین۔اے اﷲتو ان لوگوں کو بھی جو اس وقت یہاں بیٹھے ہیں اپنی مرضی کے سمجھنے اور اس پر چلنے کی توفیق دے اور ان کو بھی جو دنیا کے چاروں گوشوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور اسی طرح تیری مخلوق ہیں جس طرح ہم ہیں تو رحم کرنے والا مہربان ہے- آمین۔سوال و جواب حضرت صاحب کا پیغام پڑھا جانے کے بعد سوالات کا سلسلہ شروع ہوا۔حضرت خلیفۃ المسیح اردو میں اس کا جواب دیتے اور چودھری ظفراللہ خان صاحب فوراً ترجمان کی حیثیت سے اسے انگریزی میں بیان کرتے۔(1) ایک سپرچُولِسٹ نے پردہ کے متعلق سوال کیا۔آپ نے فرمایا :- (1) اسلام نے عورتوں کو جو حقوق دیئے ہیں وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیئے۔اسلام عورت کی بہت عزت کرتا ہے وہ ان کو اجازت دیتا ہے کہ وہ مسجدوں میں جاکر عبادت کریں لیکچرسن سکیں اس وقت پردہ کی ضرورت مسلمان عورتوں کے لئے ایک پولٹیکل پردہ کا رنگ رکھتی ہے۔حکمران قوم کی حالت اور ہوتی ہے۔اگر کوئی شخص کسی مسلمان عورت کی ہتک کرے تو اس کا کیا انتظام ہو سکتا ہے۔جو عورتیں کاروباری زندگی رکھتی ہیں ان کے لئے پردہ کے حدود اور ہوں گے۔عورت کو اسلام نے جس حصہ کے چھپانے کی اجازت دی ہے اس کو قائم رکھ کر وہ اپنے تمام کاروبار سرانجام دے سکتی ہے اور اس کا جس قدر رواج ہو گاسوسائٹی کی اخلاقی حالت ترقی کرے گی۔(۴) قرآن مجید خدا تعالی کا کلام ہے۔آنحضرت ﷺ کا نہیں۔قرآن مجید چو نکہ خدا تعالی کی آخری اور کامل کتاب ہے اس لئے اس میں وہ تمام تعلیمات موجود ہیں جو ہر زمانہ کے لئے مفید اور ضروری ہیں۔چونکہ خدا تعالی عالم الغیب ہے وہ جانتا ہے کہ انسان کی کیا ضروریات کسی زمانہ میں ہوں گی اس کی اخلاقی اور روحانی ترقیات کے لئے جو کچھ بھی ضروری ہے وہ سب موجود ہے۔