انوارالعلوم (جلد 8) — Page 578
۵۷۸ سے دنیا کی یکرنگی جاتی رہی اور مختلف رنگ نظر آنے لگے ہیں اور کئی چیزوں کی مَیل اور گندگی ظاہر ہوگئی ہے- اگر سورج کے نکلنے پر یہ اعتراض نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ اختلاف مہیا نہیں کرتا بلکہ اختلاف کو ظاہر کرکے اس کے دور کرنے کی طرف توجہ دلاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جس قدر نبی آئے ہیں پہلے ان کے زمانہ میں اختلاف ہوا ہے پھر ان کے ذریعہ سے اتحاد قائم ہوا ہے- اگر وہ نہ آتے تو اتحاد بھی کبھی نہ ہوتا- غرض اے عزیزو! اگر ایک مدّعی کی سچائی ظاہر ہوجائے تواس قسم کے شُبہات کی وجہ سے اس کے ماننے میں پیچھے نہیں رہنا چاہئے- کیا آپ دیکھتے ہیں کہ مسیح موعودؑ کے ذریعے سے خدا تعالیٰ نے کیا کچھ کیا ہے کہتے ہیں کہ مسلمان بیس کروڑ سے زیادہ ہیں مگر کیا یہ عجیب بات نہیں ہے کہ ان بیس کروڑ کو اسلام کی خدمت کی وہ توفیق نہیں ملتی جو مسیح موعودؑ کی پیدا کردہ قلیل جماعت کررہی ہے- یہ امر اس امر کا ظاہر ثبوت ہے کہ اسلام کا مستقبل مسیح موعودؑ کے ساتھ وابستہ ہے اور ہر شخص جو اسلام سے انس رکھتا ہے اس کا فرض ہے کہ اس کی جماعت میں داخل ہوکر اس ذمہ داری کو پورا کرے جو ہر فردِ بشر پر خدا تعالیٰ کی طرف سے عائد کی گئی ہے۔بے شک تکالیف ہوں گی اور لوگوں کے طعنے بھی سُننے ہوں گے مگر ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والوں کے لئے یہ باتیں لازم رہی ہیں اور آپ اس سے بچ نہیں سکتے- اِن قربانیوں کے مقابلہ میں جو ہمیں سچائی کے قبول کرنے میں کرنی پڑتی ہیں اس عظیم الشان نتیجہ کو نہیں بھولنا چاہئے- جو اِن قربانیوں کے بعد نکلے گا اور اگر کوئی نتیجہ بھی نہ نکلے تو کیا ہمارا فرض نہیں ہے کہ ہم جو کچھ منہ سے کہتے یادل میں سمجھتے ہیں اس کی سچائی کو اپنے عمل سے ثابت کردیں ؟ اے عزیزو! میں نے خدا تعالیٰ کا پیغام آپ کو پہنچا دیا ہے اور اب میں خدا تعالیٰ کے سامنے بری الذمہ ہوں- میں جب اﷲتعالیٰ کے سامنے اپنی دنیاوی زندگی کو پورا کرکے حاضر ہوں گا تو اس سے کہوں گا کہ اے میرے رب میں نے تیرا پیغا م کھلے لفظوں میں سنادیا تھا آگے اس کا منوانا میرے اختیار میں نہ تھا- جو لوگ آپ میں سے ایسے ہوں کہ ابھی ان پر مسیح موعودؑ کی سچائی نہ کھلی ہو ان کو میں اس ذریعۂ تحقیق کی طرف توجہ دلاتا ہوں جسے مسیح موعودؑ نے تجویز کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ متواتر کئی دن تک خدا تعالیٰ سے دعا کرکے سوئیں کہ اے خدا !اگر یہ شخص سچا ہے تو اس کی سچائی ہم پر کھول دے۔اور اگر وہ ایسا کریں گے تو یقینا ًان پر خدا تعالیٰ مسیح موعودؑ کی سچائی ان کے دل پر کھول دے گا کیونکہ وہ اپنے بندوں کو گمراہ کرنا نہیں چاہتا بلکہ ان