انوارالعلوم (جلد 8) — Page 518
انوار العلوم جلد ۸ ۵۱۸ دورہ یورپ کر لیا کہ فَانكِحُوا کو یا حکم قرار دیں گے یا اجازت تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ ایسی صورت میں حکم ہے دوسری صورت میں اجازت۔ یتائی کی حفاظت کے سوال کو مد نظر رکھ کر جب شادی ہوتی ہے تو عورت کا حق تلف نہیں ر ہوتا۔ پھر اصل اشیاء کی مِلّتِ اسلام کے اس حکم کے ماتحت کہ بیتائی کی حفاظت کے لئے شادی کر سکتا ہے اس سے مِلتِ ثابت ہوتی ہے۔ عبدالحکیم۔ میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ دوسری شادی کرنا سزا ہے۔ حضرت:۔ سزا نہیں قربانی ہے۔ عبدالحکیم۔ کیا ایسے شخص کو جو گزارا نہ کر سکتا ہو اور وہ و انہ کر سکتا ہو اور وہ دوسری شادی کرے آپ سزا دیں گے۔ حضرت: میں یہ ضروری نہیں سمجھتا کہ شادی کے لئے مجھ سے اجازت لی جاوے۔ لیکن اگر میرے نوٹس میں ایسی بات آئے کہ وہ عدل نہیں کر سکتا یا حدود شرعیہ کو توڑتا ہے تو میں اس پر ایکشن لوں گا۔ ( الفضل ۳۰ - اکتوبر ۱۹۲۴ء )