انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 503 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 503

انوار العلوم جلد ۸ ۵۰۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ دورہ یورپ لندن میں ہندوستانی طلباء سے گفتگو ۲۰۱ ستمبر ۱۹۲۴ء شام چار بجے حضرت خلیفة المسیح الثانی کی طرف سے مسلمان ہندوستانی طلباء کو چائے پر بلایا گیا۔ اس موقع پر طلباء سے جو سوال و جواب ہوئے وہ درج ذیل ہیں۔) غیر مسلم حکمرانوں کی فرمانبرداری ایک طالب علم:۔ میں آپ سے یہ دریافت کا کس حد تک لائل (LOYAL) ہونا چاہیے۔ کرنا چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کو غیر مسلم حکمران قوم حضرت اقدس:۔ میں اس سوال کا جواب دینے سے پہلے آپ سے اصولی طور پر ایک بات پوچھتا ہوں ممکن ہے اس سوال میں ہی اس کا جواب بھی آجائے۔ آپ یہ بتائیں کہ اگر مسلمان حکومت ہو تو مسلمانوں کو اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کس حد تک کرنی ضروری ہے۔ طالب علم:۔ جب تک وہ مسلمان حکومت رہے عدل وانصاف کے قوانین پر پر عمل کرے اور برعایا کے حقوق کی حفاظت کرتی رہے اس کا وفادار رہنا ضروری ہے۔ اگر وہ ان باتوں کو چھوڑ دے اور غلطیاں کرے تو نہیں۔ درست حضرت اقدس:۔ بہت ٹھیک ہے جب تک وہ نیک رہے اس وقت تک اطاعت اور فرمانبرداری ضروری ہے۔ تو یہی اصول حکومت کی اطاعت کی حد کا ہو گیا۔ اس میں مسلم اور غیر مسلم کی کیا قید رہی۔