انوارالعلوم (جلد 8) — Page 453
انوار العلوم جلد ۸ ۴۵۳ دورہ یورپ اہل لندن کے نام پیغام یہ پیغام ۷ ستمبر ۱۹۲۴ء کو مسجد فضل لندن میں پڑھا گیا) أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ بہنو اور بھائیو! میں آپ کی اس تکلیف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو آپ نے آج مجھے ملنے شکریہ کے لئے آنے میں برداشت کی ہے۔ اس کے بعد میں چاہتا ہوں کہ مختصراً اس غرض کو بیان کروں جس کے لئے میں ڈور غرض سفر سفر کا سفر اختیار کر کے انگستان پہنچا ہوں۔ میرے مشاغل اور میری ذمہ داریاں مجھے مرکز سے دور جانے کے راستہ میں مانع ہیں اور در حقیقت میرا چند دن کے لئے بھی مرکز سے اس قدر فاصلہ پر جانا کہ مرکز سے فوری مشورہ میں دقت ہو کام میں سخت حرج واقع کرتا ہے مگر باوجود ان مشکلات کے جو میں نے سفر اختیار کیا ہے تو سیریا راحت کی غرض سے نہیں بلکہ اس ہمدردی کی وجہ سے ہے جو میں بنی نوع انسان سے محسوس کرتا ہوں۔ میری سیر کا تو یہ حال ہے کہ جب انگلستان کے لوگ مجھے ملنے کے لئے آتے ہیں اور انگلستان کے متعلق مجھ سے رائے پوچھتے ہیں تو مجھے یہی جواب دینا پڑتا ہے کہ مجھے آپ کا ملک دیکھنے کا موقع نہیں ملا کہ میں کوئی تفصیلی رائے دے سکوں کیونکہ اس وقت تک تو اکثر دنوں میں مجھے ہوا خوری کے لئے بھی باہر جانے کا موقع نہیں ملا۔ میری سیر وہی کام ہے جس کے لئے میں آیا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں ایسے طریقوں کو دریافت کروں جن کی مدد سے اپنے مغربی بھائیوں اور بہنوں کو وہ پیغام پہنچا سکوں جو خدا تعالیٰ نے اپنی مخلوق کے لئے بھیجا ہے۔ واقعات ہمارے مخالف ہیں۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہر ایک قدم پر ہمارے راستہ میں مشکلات ہیں ! ات ہیں اور میرا اس جگہ آنا ہی اس امر پر شاہد ہے کہ مشکلات ۔ بڑھی ہوئی ہیں مگر باوجود اس کے میں مایوس نہیں ہوں۔ میری سب کوششیں اس محبت کی وجہ ت حد سے