انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 451 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 451

انوار العلوم جلد ۸ ۴۵۱ دورہ یورپ جس کا نام منشیا ہے اس میں رہتے ہیں ۔ اور خود اس علاقہ کا نام جس میں وہ لوگ رہتے ہیں بہجہ ہے۔ جب ہم نے وہاں جانا چاہا تو موٹر والوں نے انکار کر دیا اور کہنے لگے کہ ہم سے اقرار عکہ کا تھا ہم آپ کو عکہ لے آئے ہیں دوسرے گاؤں میں ہم نہیں جاسکتے ۔ کیونکہ وہ یہاں سے دس میل پر ہے۔ آخران کو انعام کے وعدے سے راضی کیا۔ ایک نوجوان عکہ کا رہبر بنا اور بھائیوں کے مرکز کی طرف روانہ ہوئے۔ موٹر دس بارہ منٹ میں وہاں پہنچی۔ پیدل راستہ جیسا کہ عکہ کے لوگوں نے بھی بیان کیا۔ اور خود بھائیوں نے بھی تسلیم کیا، آدھ گھنٹہ سے کم کا نہیں ہے۔ میرے نزدیک وہ مقام عکہ سے اتنے فاصلہ پر ہے جتنی قادیان سے نہر اگر مقتلے کے گاؤں میں رہنے والے آدمی قادیان کے باشندے کہلا سکتے ہیں تو منشیا کے رہنے والے بھی عکہ کے باشندے کہلا سکتے ہیں۔ اور اگر تین میل کے فاصلہ کے گاؤں میں بسنے والے آدمی دنیا میں کبھی بھی کسی دوسرے گاؤں کی طرف منسوب ہوتے ہیں تو بے شک بہائیوں کا مرکز بھی عکہ کی طرف منسوب ہو سکتا ہے۔ پس اگر ایسا نہیں تو بھائیوں کا یہ دعوی کہ ان کا مرکز عکہ میں ہے نہایت قابل افسوس اور خلاف واقع دعوی ہے۔ مجھے نہایت ہی تعجب ہوا کہ کس دلیری کے ساتھ بہائی لوگ عکہ کے متعلق جو روایات ہیں انکو اپنے اوپر چسپاں کرتے ہیں۔ شروع میں چند سال مرزا حسین علی صاحب معروف به بهاء الله عکہ میں نظر بند کئے گئے تھے۔ لیکن کچھ سال ہی کے بعد ترکی گورنمنٹ نے ان کے لئے آزادی دے دی۔ اور ان کو کسی دوسری جگہ میں رہنے کی اجازت دے دی۔ دی۔ چنانچہ انہوں نے بہجہ کو پسند کر لیا۔ اور وہیں وہ رہے اور وہیں فوت ہوئے اور وہیں وہ دفن ہوئے۔ ان کی قبر بہجہ میں ہے نہ کہ عکہ میں اور جس مکان وہ میں فوت ہوئے وہ بھی بہجہ میں ہے۔ ان کے بعد مرزا عباس علی صاحب کچھ دنوں کے لئے عکہ میں جاکر رہے گو باقی سارا خاندان بہیجہ میں ہی رہا۔ پھر مرزا عباس علی صاحب بھی حیفا چلے گئے۔ عکہ میں صرف دو بھائی ہیں اور کوئی دو سو گھر کی آبادی کا گاؤں ہے۔ اس لئے یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ بڑے شہروں کے پاس کے گاؤں بھی انہی کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔ دو سو گھر کی آبادی کا گاؤں کبھی بھی یہ حق نہیں رکھتا کہ اس کی طرف تین چار میل کے فاصلہ کے ایک گاؤں کو منسوب کیا جائے اور اس کو اس کا جزو قرار دیا جائے۔