انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 187 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 187

انوار العلوم جلد ۸ که آر ۱۸۷ احمدیت یعنی حقیقی اسلام انگریزی زبان میں ایک نہایت مدلل بیان سے اسلام کی صداقت ظاہر کر رہا ہوں ۔ بعد اس کے میں نے بہت سے پرندے پکڑے جو چھوٹے چھوٹے درختوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے رنگ سفید تھے اور شاید تیتر کے جسم کے موافق ان کا جسم ہو گا۔ سو میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ اگرچہ میں نہیں مگر میری تحریر میں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور بہت سے راستباز انگریز صداقت کا شکار ہو جائیں گے۔ در حقیقت آج تک مغربی ملکوں کی مناسبت دینی سچائیوں کے ساتھ بہت کم رہی ہے گویا خدا تعالیٰ نے دین کی عقل تمام ایشیا کو دیدی اور دنیا کی عقل تمام یورپ اور امریکہ کو۔ نبیوں کا سلسلہ بھی اول سے آخر تک ایشیا کے ہی حصہ میں رہا اور ولایت کے کمالات بھی انہی لوگوں کو ملے ۔ اب خدا تعالیٰ ان لوگوں پر نظر رحمت ڈالنا چاہتا ہے ۔ " * * ۱۰۴ ۔ مضمون دن صاف ہے اور مطلب واضح ہے خدا تعالیٰ نے نے آج آج سے سے چونتیس چون سال پہلے اطلاع دی آپ یورپ میں جاکر اسلام کی تبلیغ کریں گے اور آپ کی تقریر میں اشاعت اسلام کا موجب ہونگی اور آخر مغرب اسی طرح دین سے حصہ پائے گا جس طرح کہ آج وہ دنیا سے حصہ پا رہا ہے۔ بے شک اس خواب میں آپ نے اپنے آپ کو تقریر کرتے ہوئے دیکھا لیکن نبی سے مراد اس کی امت ہو ہوتی ہے اور ان میں سے خاص طور پر اس اس کے خلفاء ۔ پس اس خواب میں آپ کے یا آپ کے کسی خلیفہ کے انگلستان جا کر لوگوں کو اسلام کی دعوت دینے کی خبر دی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ ایک سٹیج پر سے لوگوں کو احمدیت کی تبلیغ کی جائے گی اور اسلام کی دعوت دی جائے گی اور لوگ احمدیت کو قبول کریں گے اور خدا ان کو برکت دے گا۔ اے بھائیو اور بہنو! اس رویا کے پورا ہونے کو معمولی بات نہ سمجھو کیونکہ کسی چیز کی حقیقت اس کے پورے حالات کے معلوم ہونے سے ظاہر ہوتی ہے۔ ان حالات کو مد نظر رکھو جس وقت یہ خبر دی گئی تھی اور اس امر کو دیکھو کہ خبر دینے والا کون تھا ؟ حالات تو یہ تھے کہ جس وقت یہ خبر دی گئی تھی اس وقت مسیحیت کا اس قدر غلبہ تھا کہ مسلمان مسیحیت سے بالکل مرعوب ہو چکے تھے۔ یورپ کے مصنف تو خیر لکھتے ہی تھے بعض مسلمان مصنف بھی یہ تسلیم کرنے لگ گئے تھے کہ اسلام مسیحیت سے سو سال کے عرصہ میں مغلوب ہو جائے گا۔ اور بعض لوگوں نے تو مذہبی ریفارم کے نام سے یہ تحریک شروع کر دی تھی کہ اسلام اور مسیحیت کی صلح کروادی جائے اور یہ تسلیم کر لیا جائے کہ مسیحیت بھی بچی ہے اور اسلام