انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 85 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 85

۸۵ اساس الاتحاد بہ طرف جملہ ممبرانِ استقبالیہ کمیٹی مسلم لیگ و نمائندگانِ اجلاس مسلم لیگ ۱۹۲۴ء (یہ مضمون مسلم لیگ کے اجلاس منعقد ہ لا ہو ر میں ۲۳- مئی ۱۹۲۴ء کو پڑھاگیا) أعوذ بالله من الشیطن الرجيم بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر السلام علیکم۔آپ لوگ اس وقت مسلم لیگ کے اجلاس کے لئے جمع ہوئے ہیں اور آپ کے سرپر قومی مفاد کی نگرانی کے اہم فرض کا بوجھ صبر آزما طور پر رکھا ہوا ہے۔آپ کی غلطی کروڑوں مسلمانوں کی ٹھوکر کا موجب اور آپ کا صحیح رائے قائم کرنا کروڑوں کی ہدایت اور آرام کا موجب ہو سکتا ہے۔پہلوں نے غلطی کی اور آج تک مسلمان اس کا خمیازہ بُھگت رہے ہیں۔آپ لوگ اگر غلطی کریں گے تو تکلیف قریباً لا علاج ہو جائے گی اور مسلمانوں کا پیالہء عمل کناروں پر سے اُچھل پڑے گا۔چونکہ باوجود اس کے کہ ہماری جماعت کی نسبت عموماً اور میری نسبت خو صاًیہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہمیں مسلمانوں کی عام سیاسی حالت سے دلچسپی نہیں ہے اور ان کے مصائب کو ہم بے پر واہی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہمارے دل مسلمانوں کی تکالیف کو دیکھ کر زخمی ہیں اور ان کی مشکلات کو معائنہ کر کے خون کے آنسو بہاتے ہیں اور چونکہ مجھے کارکنان مسلم لیگ نے شمولیت کی دعوت بھی دی ہے میں یہ چند سطور لکھ کر بطور مشورہ آپ لوگوں کی خدمت میں اپنے نمائندوں کے ذریعے سے اور اس مطبوعہ چٹھی کے ذریعہ سے پیش کر تا ہوں اور امید کرتا ہوں