انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 63 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 63

۶۳ کہ مرزا صاحب کا دعویٰ کیا تھا اس سے معلوم ہوا کہ ان کا دعویٰ ہی ثابت نہیں ہے۔حضرت مسیح نے کہا ہے لوگوں کو اپنی آنکھ کا شہتیر نظر نہیں آتا مگر دوسرے کی آنکھ کا تنکا نظر آتا ہے یہی حالت ان لوگوں کی ہے۔اگر اختلاف کی وجہ سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب کے دعوی ٰکی تعیین نہیں ہے اور مرزا صاحب جھوٹے ہیں تو کیوں یہ لوگ حضرت عیسیٰؑ کو جھوٹا نہیں کہتے کیونکہ عیسائی انہیں خدا کا بیٹا کہتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ وہ خدا کا نبی تھا۔یہ اختلاف ہے یا نہیں۔پھر کیا اس سے حضرت عیسیٰ جھوٹے ثابت ہوئے ؟ پھر حضرت مسیح موعود کو جانے دو رسول کریم ﷺ کے متعلق ہی دیکھ لو۔مسلمانوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو رسول کریم ﷺ کی نسبت مانتے ہیں کہ در حقیقت ان کا حق نبوت کا نہ تھا اصل میں وقت حضرت علی کا تھا مگر جبرائیل بھول کر آپ کے پاس چلا گیا پھر مسلمانوں میں سے ہی وہ بھی ہیں جو مانتے ہیں کہ اسی وجود میں رسول کریم ﷺواپس دنیا میں آئیں گے اور رسول کریم ﷺ کی رجعت کے تناسخ کے طور پر قائل ہیں۔کیا ان باتوں سے یہ سمجھا جائے کہ قرآن کریم کا مفہوم ہی مشخص نہیں۔میں پوچھتا ہوں کہ کونسی بات ہے جس میں اختلاف نہیں کوئی بھی ایسا نہیں ہوا کہ اس کے بعد اس کے ماننے والوں میں اختلاف نہیں ہوا۔پس ہمارا اور پیغامیوں کا اختلاف محض ایسا ہی اختلاف ہے جیسا کہ پہلے نبیوں کے بعد ان کی امتوں میں ہوتا رہا اس کا حضرت مسیح موعود کے دعویٰ پر اثر نہیں پڑسکتا۔پھر رسول تو رسول خدا کے متعلق بھی اختلاف موجود ہے مسلمان کہلانے والے ایسے ہیں کہ جو ذرہ ذرہ کو خدا سمجھتے ہیں اور وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں خدا مجسم آسمان پر بیٹھا ہے۔پس رسالت تو الگ ری خدا کی خدائی میں بھی اختلاف ہے کیا اس سے خدا تعالی کی ذات پر کوئی اعتراض ہو سکتا ہے؟ خليفة الله پھر حضرت مرزا صاحب پر اعتراض کیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں خدا کا جانشین ہوں اب عجیب بات ہے ادھر تو یہ اعتراض کرتے ہیں ادھر بادشاہ کو خلیفۃ اللہ کہتے ہیں۔اگر جانشین کے یہ معنی ہیں کہ جس کا کوئی جانشین ہو وہ فوت ہو جائے اور اس کی جگہ وہ بیٹھے کیا نعوذ بالله خد افوت ہو گیا ہے اگر نہیں تو پھر حضرت مرزا صاحب پر اعتراض کیسا؟ خدا ہونے کے دعوے کا الزام پھر کہا گیا ہے مرزا صاحب کہتے ہیں میں خدا ہوں حالانکہ حضرت مسیح موعودتر بھی لکھتے رہے ہیں کہ میں انسان ہوں اور انسان بھی رسول کریم ﷺجیسا نہیں۔پس جب رسول کریم ﷺ کو آپ خدا