انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 58 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 58

۵۸ خواہش تھی (نعود بالله) شیطان نے قرآن نازل ہوتے وقت یہ نازل کردیا۔تلک الغرانيق العلی وان شفاعتھن لترتجی یہ بہت ایسی اعلیٰ ہستیاں ہیں کہ ان کی شفاعت کی امید کی جاسکتی ہے کہ جنہوں نے محمدﷺ کے دل میں شیطانی خواہش پیدا ہونا جائز قرار دیا، جن کا یہ خیال ہو کہ شیطان نے آپ پر ایسی باتیں اتاریں وہ اگر کہیں کہ مرزا صاحب نے خود باتیں بنالیں تو کوئی تعجب کی بات ہے۔پھر تم کہتے ہو مخالف مولوی ہے کہتے رہے ہیں کہ مرزا صاحب میں ہے یہ عیوب تھے مگر یہ لوگ یہاں تک کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺنے ایک دفعہ اتنا گناہ کیا تھا کہ اس کی وجہ سے مدینے کی دیواروں تک عذاب آگیا تھا اور وہ گناہ یہ تھا کہ خدا کا حکم تھا قیدیوں کافدیہ نہ لو اور حضرت عمر ؓنے آپؐ کو سمجھایا بھی مگر آپؐ نہ سمجھے اور فدیہ لے لیا اس لئے خدا نے کہا قریب تھا کہ عذاب نازل کیا جاتا۔پس اگر محمد ﷺ کے لئے ان کے نزدیک عذاب نازل ہو سکتا تھاتو تمہارے لئے کیا تعجب کی بات ہے اگر یہ حضرت صاحب کی طرف کوئی گناه یا عیب منسوب کریں۔پھر اگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ محمدی بیگم جو حضرت مرزا صاحب کی پھوپھی کی بیٹی تھی اس پر آپ عاشق تھے اور اس کے پیچھے پڑے رہے تو بعینہ یہی الزام ہے لوگ محمد ﷺپر لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے اپنی پھوپھی کی بیٹی کو ننگا دیکھا اور اس پر عاشق ہو گئے اور اس کے خاوند سے طلاق دلاکر خود نکاح کرلیا یہ باتیں ان کی تفسیروں میں موجود ہیں۔پس جو قوم ایک بے حیا ہو کہ جس کی ایک طرف تو خاتم الانبیا کہتے کہتے زبان نہیں تھکتی اور دوسری طرف کہتی ہو کہ وہ زینب کو ننگا دیکھ کر اس پر عاشق ہو گیا تھا اس سے ہمیں کس سلوک کی امید ہوسکتی ہے۔پھر یہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول کریمﷺ پر یہودیوں نے جادو کر دیا تھا جس سے آپ کی ایسی حالت ہو گئی تھی کہ جماع کرتے تھے اور بھول جاتے تھے کھانا کھاتے تھے مگر پتہ نہ تھا آخر سحر اور ٹونہ نکالا تب آپ کی حالت بھی ہوئی۔اگر یہ لوگ محمدﷺ کے لئے یہ باتیں کہہ سکتے ہیں تو حضرت مرزا صاحب کو گالیاں دیں تو کونسی تعجب کی بات ہے۔مگر اس سے بڑھ کر ایک اور خطرناک بات کہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ رسول کریم ﷺنے چھپ کر اور پوشیدہ طور سے ایک لونڈی سے صحبت کی جس کا آپ کی ایک بیوی کو پتہ لگ گیا آپ نے اس کی منتیں کیں اور کہا کہ کسی کو نہ بتانا جو لوگ رسول کریم ﷺکے متعلق ایسی باتیں لکھتے ہیں کیا تعجب ہے کہ اگر وہ حضرت مرزا صاحب پر اعتراض کریں پس ان کی باتوں سے مت گھبراؤ۔کوئی ایک نبی بھی ایسا