انوارالعلوم (جلد 8) — Page 637
۶۳۷ اس میں کیا شک ہے کہ اس ایک پیسہ سے ہزار روپیہ کی قیمت بڑھ گئی۔اور کوئی فلسفی اور کوئی حساب دان یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ قیمت نہیں بڑھی۔اسی طرح سورج کے سامنے دوسرے اجرام فلکی کی روشنیاں مدھم ہو جاتی ہیں اور اور سورج ہماری دنیا کو روشن نہیں کر سکتے بوجہ بہت زیا رو دور ہونے کے مگر اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ سورج کی روشنی میں ان کا بھی حصہ ہے۔پس ہر ایک فتح جوہمارے سلسلہ کو حاصل ہوتی ہے اور ہر ایک کامیابی جو ہماری جماعت کو ملتی ہے خواہ اس کے متعلق اس بات کا اظہار ہو یا نہ ہو یا اس کی قدر ہو یا نہ ہو۔خواہ اس کا احساس ہو یا نہ ہو مگر ہر فرد جو سلسلہ کے لئے اپنی انگلی بھی ہلاتا ہے خواہ وہ کسی مقام پر کھڑا ہو - پانی بھرنے والا سقّہ ہو یا صفائی کرنے والا چوہڑا وہ بھی اس کامیابی اور فتح میں شریک ہے اور ایسا ہی شریک ہے جیسے اعلیٰ کام کرنے والا۔گو درجہ اور مقدار کے لحاظ سے فرق ہو گا۔ایک شخص جو کسی گاؤں کی زمین میں سے ۹۹۹۹ - ایکڑ کامالک ہے مقدار کے لحاظ سے اس شخص سے فرق رکھے گا جو ایک گز زمین کا مالک ہے مگرمالک دونوں کو کہا جائے گا۔پس میں اس وقت اس صداقت کے اظہار سے باز نہیں رہ سکتا جو اکثر اوقات یا ہمیشہ اکثر لوگوں کی نظر سے یابُہتوں کی نظر سے پوشیدہ ہوتی ہے۔کسی شاعر نے کسی اور موقع کے لئے کہا ہے مگر میں اس موقع پر بھی اسے چسپاں کرتا ہوں کہ بہت سے پھول ایسے ہوتے ہیں جو اپنی خوبصورتی اور خوشبو کے لحاظ سے ان پھولوں سے بڑھ کر ہوتے ہیں جو کسی حسین کے سینہ یا سر جگہ پاتے ہیں مگر وہ اس لئے بغیر قدر کئے مرجھا جاتے ہیں کہ قدر کرنے والے کی نگاه ان پر نہیں پڑتی۔اسی طرح بات سی خدمتیں ایسی ہوتی ہیں کہ جو زیادہ اخلاص سے کی جاتی ہیں اور اپنے اپنے اندر زیادہ قربانی اور زیادہ ایثا ر کا رنگ رکھتی ہیں مگر ایسے حالات میں کی جاتی ہیں کہ طبی طور پر لوگوں کی توجہ نہیں کھینچ سکتیں حالانکہ وہ بھی ایسی ہی قیمتی ہیں جیسی کہ وہ کوشش جو مینار پر چڑھ کر ایسے رنگ میں کی جاتی ہے کہ ہر ایک کی نظر اس پر پڑتی ہے۔ٍاس وقت میری منشاء یہ نہیں ہے کہ اس ایڈ ریس کے جواب میں کوئی لمبی تقریر کروں بلکہ یہ ہے کہ ایک اہم مقصد کی طرف آپ لوگوں کو توجہ دلاؤں اور وہ یہ ہے کہ دنیا کی نظروں میں اور انسان کی نظر سے بہت سی باتیں پوشیدہ رہ سکتی ہیں اور رہتی ہیں مگر ایک اور ہستی ہے جس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہ سکتی اس کے لئے ہر رات کھلی ہوئی کتاب ہے۔وہ دل کے بھیدوں اور دماغ