انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 635 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 635

۶۳۵ بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلی على رسولہ الكريم کارکنانِ نظارت اور صدر انجمن احمدیہ کے ایڈریس کا جواب (فرموده۲۶-نومبر ۱۹۲۴ء) اس وقت جو ایڈ ریس کارکنان ِنظارت اور صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے پڑھا گیا ہے اس کے جواب میں میں اپنی طرف سے اور ہمراہیانِ سفر کی طرف سے وہی فقرہ کہتا ہوں جو رسول کریم ﷺایسے موقع پر فرمایا کرتے تھے کہ جزاكم الله أحسن الجزاء چونکہ آج اس سے قبل مجھے دو موقعوں پر بولنا پڑا ہے اور کھانسی کی شدت کی وجہ سے میں زیادہ نہیں بول سکتا اس لئے مجھے یہ تو نہیں کہنا چاہئے کہ میں اس وقت کچھ زیادہ کہنا نہیں چاہتا بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ زیادہ کہہ نہیں سکتا مگر اتنا ضرور کہتا ہوں کہ وہ کامیابی جو سلسلہ احمدیہ کو اس سفر میں حاصل ہوئی ہے اگر اس میں انسانی کوششوں کا کچھ دخل ہے اگر چہ اتنے تھوڑے وقت میں اتنے بڑے کام اور ایسے عظیم الشان نتائج جو رونما ہوئے ہیں انہیں مد نظر رکھتے ہوئے نہیں کہہ سکتے کہ انسانی کوششوں کا اس میں دخل ہے لیکن چونکہ خدا تعالی نے بعض فضل بھی انسانی تدابیر کے جواب میں رکھے ہیں اس لئے اگر اس تھوڑی بہت حرکت اور کوشش کو مد نظر رکھا جائے جو جماعت کی طرف سے کی گئی ہے تو یہ کہناسچائی پر پردہ ڈالنا ہو گا کہ وہ سعی اور محنت جو خدا تعالی کے اس فضل کا جاذب ہوئی ہے وہ صرف میرے اور میرے ہمراہیاں سفر کے کاموں تک محدودہے۔اگر ہم غور سے دیکھیں تو ہمیں وضاحت یہ بات معلوم ہو جاتی ہے کہ دنیا میں بہت سے کام،