انوارالعلوم (جلد 8) — Page 518
۵۱۸ کرلیا کہ فانکحوا کو یا حکم قرار دیں گے یا اجازت۔تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ ایسی صورت میں حکم ہے دوسری صورت میں اجازت۔یتامیٰ کی حفاظت کے سوال کو مد نظر رکھ کر جب شادی ہوتی ہے تو عورت کا حق تلف نہیں ہوتا۔پھر اصل اشیاء کی حِلّتِ اسلام کے اس حکم کے ماتحت کہ یتامیٰ کی حالت کے لئے شادی کر سکتا ہے اس سے حِلّتِ ثابت ہوتی ہے۔عبدالحکیم۔میں تو یہ سمجھتاہوں کہ دوسری شادی کرنا سزا ہے۔حضرت:۔سزا نہیں قربانی ہے۔عبد الحکیم:۔کیا ایسے شخص کو جو گذارا نہ کر سکتا ہو اور وہ دوسری شادی کرے آپ سزادیں گے۔حضرت:- میں یہ ضروری نہیں سمجھتا کہ شادی کے لئے مجھ سے اجازت لی جاوے۔لیکن اگر میرے نوٹس میں ایسی بات آئے کہ وہ عدل نہیں کرسکتا یا حدودِ شرعیہ کو توڑتا ہے تو میں اس پر ایکشن لوں گا۔( الفضل۳۰-اکتوبر ۱۹۲۴ء )