انوارالعلوم (جلد 8) — Page 417
۴۱۷ دوره یو رپ پاکیزگی اختیار کرو تا تمہارے ذریعہ خدا اپناقدس ظاہر کرے عدن کے قریب جہاز سے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا پہلا مکتوب جماعت احمدیہ کے نام (تحریر فرموده ۲۲ جولائی ۱۹۲۴ء) أعوذ بالله من الشيطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلی على رسولہ الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ – ھو الناصر برادران جماعت؟ السلام عليكم آج جہاز عدن کے قریب ہو رہا ہے۔صبح چار بجے خشکی پر جہاز لگے گا۔طوفان کے علاقہ سے جہاز خدا کے فضل سے نکل آیا ہے۔اور اب ہموار پانیوں میں چل رہا ہے۔مسافر جو کئی دنوں سے کمروں میں بند تھے اب باہر نکل کر سیر کر رہے ہیں اور خوشگوار ہوا اور عمدہ موسم کے لطف اٹھا رہے ہیں۔کچھ تو تاش میں مشغول ہیں جس کے ساتھ جوئے کا شغل بھی ہے، کچھ شراب کے گلاس اُڑا رہے ہیں، کچھ صحن میں بنچوں پر لاتیں پھیلا کر ہوا کھارہے ہیں، کئی سو بھی گئے ہیں، رات کا وقت ہے اور رات بھی خاصی گذر گئی ہے۔مجھے لوگ کہتے ہیں کل رات آپ کم سوئے تھے اب سو جائے۔مگر عدن قریب آرہا ہے اور جہاز وہاں تھوڑی دیر ٹھہرے گا۔اگر میں اس وقت اپنا قلم رکھ دیتا ہوں تو پھر مجھے عدن کے بعد ہی کچھ لکھنے