انوارالعلوم (جلد 8) — Page 379
۳۷۹ امام جماعت احمدیہ کا عزم یورپ (تحریر فر مودہ جون ۱۹۲۴ء) أعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ ونصلی على رسولہ الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر ان صلاتی ونسکی ومحياي ومماتي لله رب العلمين احمدیہ جماعتوں سے مشورہ اور اس کا نتیجہ برادران! السلام عليكم انگلستان کی مذہبی کانفرنس کی دعوت کے جواب کے متعلق میں نے آپ لوگوں سے مشورہ کیا تھا کہ مجھے اس دعوت کا جواب کیا دینا چاہئے ؟اس چٹّھی کا جواب قریباً ایک سو گیارہ یاباره انجمنوں کی طرف سے آیا ہے جن میں سے سو کے قریب تو اس امر کی تائید میں ہیں کہ مجھے خود جانا چاہئے۔اور باره انجمنیں اس امرکی تائید میں ہیں کہ مجھے نہیں جانا چاہئے۔جماعتوں میں سے اتنی بڑی تعداد کا جانے کا مشورہ دینا الہیٰ تصرف کے ماتحت معلوم دیتا ہے۔استخاره مگر میں نے مناسب سمجھا کہ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے استخارہ بھی کر لیا جائے اور چالیس آدمیوں سے زیادہ کو استخارہ کے لئے مقرر کیا۔بعد استخارہ جب ان لوگوں سے مشورہ لیا گیا تو اٹھارہ کے قریب آدمی جانے کے مخالف تھے اور چوبیس کے قریب جانے کی تائید میں تھے۔دو تین کی رائے درمیان میں تھی اس کے بعد میں نے یہی مناسب سمجھا کہ مجھے خودہی جانے کی تیاری کرنی چاہئے کیونکہ ہر ایک طریق مشورہ میں جانے کا مشورہ دینے والوں کا پہلوان لوگوں پر جو نہ جانے کا مشورہ رہے ہیں غالب رہا ہے۔گو ابھی تک میری اپنی طبیعت یکسو نہیں ہے لیکن زیاده دیر کرنے سے کوئی فیصلہ ہو ہی نہیں سکتا تھا کیونکہ ایسے سفروں کے لئے کافی عرصہ پہلے سے تیاریاں ضروری ہوتی ہیں۔