انوارالعلوم (جلد 8) — Page 140
۱۴۰ لوگوں کی ربوبیت کرتا ہے افریقہ کے لوگوں کی بھی ربوبیت کرتا ہے اور جس طرح وہ ان سب لوگوں کی جسمانی ربوبیت کرتا ہے روحانی بھی کرتا ہے چنانچہ قرآن کریم اس اصل کے ماتحت یہ حیرت انگیز انکشاف کرتا ہے اور اس زمانہ میں کرتا ہے جبکہ قوم پرستی اور ملکی تعصبات کا دَور دورہ تھا جبکہ لوگ عام طور پر یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ دوسرے ممالک کے لوگوں میں نبوت کا خیال بھی پایا جاتا ہے یا نہیں۔وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ (فاطر:25) کوئی قوم دنیا کے پردے پر ایسی نہیں ہے جس میں اللہ تعالیٰٰ کی طرف سے ان کی ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ نے نبی نہ بھیجا ہو۔پھر ایک دوسری جگہ فرماتا ہے وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ فَمِنْهُمْ مَنْ هَدَى اللَّهُ وَمِنْهُمْ مَنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الضَّلَالَةُ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ(النحل: 37) یعنی ہم نے یقیناً ہر ایک قو میں رسول بھیجے ہیں یہ پیغام دے کر اللہ کی عبادت کرو اور سرکش اور شریر لوگوں کی باتوں میں نہ آؤ۔پس بعض لوگ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایمان لے آئے او ربعض اپنی گمراہی میں ہی پڑے رہے۔پس جاؤ اور ساری دنیا میں پھر کر دیکھو تمہیں ہر قوم میں نبیوں کی خبر ملے گی اور ان لوگوں کا انجام جنہوں نے خدا کے نبیوں کی مخالفت کی معلوم ہو جائے گا۔حدیث نبی کریم ﷺ میں بھی آتا ہے کہ بعض لوگوں نے رسول کریم ﷺ سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ! کیا کبھی فارسی زبان میں بھی الہام ہوا ہے؟ آپ نےفرمایا ہاں فارسی زبان میں بھی خدا تعالیٰ نے ایک نبی پر کلام بھیجا تھا۔رب العالمین کی صفت کے ماتحت جو اسلام نے یہ انکشاف کیا ہے اس کو دیکھو کہ کس طرح ایک جملہ سے جو ساری دنیا میں اور سب مذاہب کے پابندوں میں مشترک تھا کیسی نئی صداقت پید اکر دی ہے اور کس طرح تمام بنی نوع انسان میں اخوت کی روح پھیلا دی ہے۔اس تعلیم کے ماتحت ایک مسلمان کو کسی مذہب کے بزرگوں سے پرخاش نہیں ہو سکتی کرشن، رامچندر، بدھ، زردشت، کنفیوشس اسی طرح ایک مسلمان کے نبی ہیں جس طر کہ موسیٰ او رمسیح۔صرف یہ فرق ہے کہ ان کے نام قرآن کریم میں چونکہ آ گئے ہیں وہ ان کی نسبت زیادہ وثوق کے مقام پر ہیں اسلام کی پوزیشن اس ایک نکتہ ک وجہ سے کیسی اعلیٰ ہو گئی ہے۔دنیا کے کسی گوشہ میں کسی علاقہ میں کسی نئے مذہب کا علم ہو کسی نبی کا پتہ لگے ایک مسلمان کا دل بجائے ایک نئے حریف کا خیال کر کے منقبض ہو جانے کے ایک نئے مصداق قرآن کی بشارت کی خبر سمجھ کر خوش ہو جاتا ہے کیونکہ کیا یہ سچ نہیں کہ اسلام نے خدا تعالیٰ کو رب العالمین ثابت کیا ہے او ربتایا ہے کہ اس کا فضل عرب اور شام سے ہی