انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 540 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 540

۵۴۰ نہیں دیتا کہ وہ شخص نیچے اترا ہے لیکھرام کی بیوی اور اس کی ماں کو یہی یقین تھا کہ وہ گھر میں ہی ہے لیکن اسی وقت لوگوں کے آکر تلاش کرنے پر وہ مکان میں نہیں ملا اور اللہ تعالیٰ جانے کہاں غائب ہو گیا تو لیکھرام سخت دکھ کے عذاب میں مبتلا ہو کر اتوار کو جو عین وہی دن تھا کہ آپ کو کشف دکھایا گیا تھا کہ یک ہیبت ناک شخص جس کے چہرے سے خون ٹپکتا ہے لیکھرام کا پتہ پوچھتا ہے مر گیا اور اللہ تعالیٰ کے فرستادے کی صداقت کے لیے ایک نشان ٹھہرا اور ان لوگوں کے لیے جو محمد رسول اللہ ﷺکی ذات بابرکات کے خلاف گندہ دہانی کرتے ہیں موجب عبرت بنا- چھٹی پیشگوئی شہزادہ دلیپ سنگھ کے متعلق پیشگوئی جو سکھوں کے لئے حجت ہوئی اب میں ان پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی بیان کرتا ہوں جو اپنے وقت پر پوری ہو کر سکھوں کے لیے صداقت اسلام اور صداقت مسیح موعود علیہ السلام کے لیے دلیل ہوئی- جب پنجاب کو انگریزوں نے فتح کیا تو مصالح ملکی کے ماتحت راجہ دلیپ سنگھ صاحب کو جو وارث تخت پنجاب تھے مگر ابھی چھوٹی عمر کے تھے انگریز ولایت لے گئے وہ وہیں رہے اور ان کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی گئی یہاں تک کہ پنجاب پر انگریزی قبضہ پوری طرح ہو گیا- غدرکے بعد دہلی کی حکومت بھی مٹ گئی اور کسی قسم کا خطرہ نہ رہا- اس وقت راجہ دلیپ سنگھ بہادر نے پنجاب آنے کا ارادہ کیا اور عام طور پر مشہور ہو گیا کہ وہ آنے والے ہیں- حضرت اقدسؑ کو الہاماً بتایا گیا کہ وہ اس ارادے میں کامیاب نہیں ہونگے- چنانچہ آپ آنے والے ہیں- حضرت اقدسؑ کو الہاماً بتایا گیا کہ وہ اس ارادے میں کامیاب نہیں ہو نگے- چنانچہ آپ نے بہت سے لوگوں کو خصوصاً ہندوؤں کو اس کے متعلق اطلاع دیدی اور ایک اشتہار میں اشارتاً لکھ دیا کہ ایک نووار درئیس پنجاب کو ابتلاء پیش آئے گا جس وقت یہ الہام شائع کیا گیا- کسی کو خیال بھی نہ تھا کہ وہ ہندوستان آنے سے روک دئیے جائیں گے بلکہ یہ خبر خوب گرم تھی کہ عنقریب وہ ہندوستان پہنچنے والے ہیں` مگر اسی عرصے میں گورنمنٹ کو معلوم ہوا کہ راجہ دلیپ سنگھ صاحب