انوارالعلوم (جلد 7) — Page 393
۳۹۳ دعوۃالامیر پچھلے واقعات کے ساتھ اس طرح خلط کرکے بیان کیا گیا ہے کہ جب تک ان واقعات کو جو بطور علاماتِ مہدی بیان کئے گئے ہیں، لیکن ہیں زمانہ گزشتہ کے‘ الگ نہ کر دیا جائے حقیقت حال سے آگاہی نہیں ہوسکتی، ان لوگوں نے جو تاریخ اسلام سے ناواقف تھے، ان احادیث سے بہت دھوکا کھایا ہے اور آئندہ زمانے میں بعض ایسے امور کے وقوع کے منتظر رہے ہیں جو ان احادیث کے بنائے جانے سے بھی پہلے واقعہ ہو چکے ہیں اور ان کو علامات مہدی میں شامل کرنے کی وجہ صرف اپنے اپنے فرقہ کی سچائی ثابت کرنا تھی۔پس علامات مہدی پر غور کرتے ہوئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ان علامات الگ کر لیں جو کسی واقعہ کی طر ف اشارہ نہیں کرتیں، تا اس گڑھے میں گرنے سے بچ جاویں جو بعض خود غرض لوگوں نے اپنی اغراض کوپورا کرنے کے لئے کھودا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر خد اتعالیٰ کی بے انتہاء رحمتیں اور درود ہوں ،آپؐ نے مسیح موعود اور مہدی معہود کی علامات بیان کرتے وقت ایک ایسے طریق کو مد نظر رکھا ہے جس کو یاد رکھتے ہوئے انسان بڑی آسانی سے دھوکا دینے والے کے دھو کے سے بچ جاتا ہے اور وہ یہ کہ آپؐ نے مسیح و مہدی کے زمانے کے متعلق جو علامات بتائی ہیں ان کو زنجیر کے طور پر بیان کیا ہے جس کی وجہ سے ملاوٹ کرنے والے کی ملاوٹ کا پورا پتہ لگ جاتا ہے اگر آپؐ اس قسم کی مثلاً علامت بتاتے کہ اس کا یہ نام ہوگا اور فلاں نام اس کے باپ کا ہوگا تو بہت سے لوگ اس نام کے دعوے کرنے کے لئے تیار ہو جاتے۔پس آپ نے اس قسم کی علامتیں بیان کر نے کے بجائے جن کا پورا کرنا انسانوں کے اختیار میں ہے اس قسم کی علامتیں بیان فرمائی ہیں جن کا پورا کرنا نہ صرف یہ کہ انسان کے اختیار میں نہیں بلکہ وہ سینکڑوںسال کے تغیرات کے بغیر ہوہی نہیں سکتیں۔پس کوئی انسان بلکہ انسانوں کی ایک جماعت نسلاً بعد نسلٍ کو شش کر کے بھی ان حالات کے پید اکرنے پر قادر نہیں ہوسکتی دوسری بات علامات مہدی کے بیان کرنے میں یہ مد نظر رکھی گئی ہے کہ بعض علامتیں ان میں ایسی بیان کر دی گئی ہیں جن کی نسبت یہ بیان فرما دیا گیا ہے کہ یہ علامات سوائے مہدی کے زمانے کے اور کسی وقت اس کی آمد سے پہلے ظاہر نہ ہوں گی۔پس ان اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے جب وہ زمانہ ہمیں معلوم ہوجائے جس کے ساتھ مسیح موعو اور مہدی معہود کاکام متعلق ہے اور جب وہ علامات پوری ہو جائیں جن کی نسبت بتا یا گیا ہے کہ سوائے مہدی کے زمانے کے کسی وقت ان کاظہور نہیں ہو سکتا اور جب زمین و آسمان کے بہت