انوارالعلوم (جلد 7) — Page 20
۲۰ (۳) کینہ تیسرا جرم کینہ ہے۔جب ایک شخص کسی کے متعلق برائی دیکھتا ہے تو اسے وہیں نہیں بھلا دیتا بلکہ دل میں رکھ لیتا ہے۔مگر جب تک یہ جرم دل سے نہ نکلے نفس پاک نہیں ہو سکتا اور اسے دل میں رکھنے سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔کینہ نفس کا ایک گند ہے اور اس کو دل میں رکھنا ایسا ہی ہے جیسا کہ کو ئی جیب میں پاخانہ رکھے۔اس گند سے فائدہ کیا؟ ہرایک کام کسی فائدہ اور ضرورت سے کیا جاتا ہے مگر کینہ رکھنے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟ فائدہ تو کچھ میں ہاں نقصان ہوتا ہے۔جب کسی کے متعلق برائی اپنے دل میں رکھو گے تو اس پر کڑ ھو گے اور جب کڑھو گے تو طبی مسئلہ ہے کہ بیمار ہو جاؤ گے - ویکھوجب بچے ایک دوسرے سے چڑتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے ایسا نہ کرو۔مگر عجیب بات ہے بچوں کو سمجھانے والے خوددوسروں کا کینہ دل میں رکھ چڑ تے ہیں اور اس طرح ان کی طبیعت میں چِڑچِڑاہٹ پیدا ہو جاتی ہے اور بد خلقی پیدا ہو جاتی ہے۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے دوسرے کو نقصان پہنچانے کے خیال سے کوئی اپنی ناک کاٹ لے مگر اس سے دوسروں کا کیا نقصان ہو گا۔پس یاد رکھو کہ کینہ جیسی لغو چیز اور کوئی نہیں مگر اکثر لوگ اس میں مزا حاصل کرتے ہیں ان کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے جیسے کہ کہتے ہی۔کوئی چیتاتھااس کوتازه گوشت نہیں کھلایا جاتا تھا۔ایک دفعہ اس کے قریب سل پڑی ہوئی تھی جس پر ان نے زبان لگائی اور خون نکل آیا۔اس تازہ خون کو اس نے چوس لیا اور اس کا اسے ایسا مزہ آیا کہ وہ برابر اپنی زبان سل پر رگڑتا رہا اور زبان کا خون چوستا رہا اور مزہ لیتا رہا آخر اس کی زبان ہی کٹ گئی۔اس طرح کینہ رکھنے والے کی حالت ہوتی ہے وہ سمجھتا ہے کہ دوسرے کو نقصان پہنچارہاہے اگر دراصل وہ اپنی ہی جان کو کھا رہا ہوتا ہے مومن کو چاہئے کہ اس عیب کو اپنے پاس نہ آنے ہے یہ ایک باطنی گند ہے اس کو دور کر دینا چاہئے کیونکہ اس سے انسانی صحت اور اخلاق تباه ہوتے ہیں۔(۴) جہالت چہارم ایک ذاتی عیب جہالت ہے۔یاد رکھو کہ علم کے بغیر کوئی کام دنیا میں میں چلتا اور چھوٹی سے چھوٹی بات بھی بغیر علم کے نہیں آسکتی۔میرا تو یہ خیال ہے کہ علم توبری سے بری بات کا بھی اچھاہی ہوتا ہے۔دیکھو پولیس والے کس طرح چوری کا سراغ نکالتے ہیں اسی طرح کہ وہ جانتے ہیں چوراس طرح چوری کرتے ہیں تو کوئی علم بر انہیں ہوتا بلکہ اس کا برا استعال برا ہوتا ہے۔پس علم حاصل کرنے کے لئے ہر مومن کی کوشش کرنی کا ہے۔رسول کریم ﷺکی طرف ایک قول منسوب ہے۔کہ اطلبوا العلم ولو كان بالصين