انوارالعلوم (جلد 7) — Page 21
۲۱ ** کہ اگر مومن کو چین میں بھی جا کر علم حاصل کرنا پڑے تو کرے۔پس میں کہوں گا کہ ایک ذاتی مرض جہالت ہے اس کے دور کرنے کے لئے علم حاصل کرو۔پچھلے سال میں نے بتایا تھا اب بھی نہایت افسوس کے ساتھ اس کا ذکر کرنا پڑا ہے کہ پچھلے سال شہری لوگوں کو تین تین سیر روپیہ کا آٹا لے کر کھانا پڑا مگر باوجود اس کے انہوں نے چندہ میں کمی نہ کی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اگر ہم نے کمی کردی سلسلہ کا کام نہ چلے کامگردیہاتیوں نے اپنے چندے کم کر دیئے۔اگر چہ اس سال غلہ کم پیدا ہو امگر انہوں نے مہنگا بیچ لیا۔اس کے بعد سال رواں میں اور بھی کم ان کی طرف سے چندہ آیا مگر شہریوں نے چندہ خاص میں ایک ایک ماہ کی آمدنی دے دی۔بہت سے دیہاتیوں نے کیوں نہ دی۔یہ نہیں کہ ان میں اخلاص نہیں بلکہ یہ وجہ ہے کہ انہیں سلسلہ کی ضروریات کا علم نہیں اور اسی وجہ سے ممکن ہے کہ وہ کہتے ہوں کہ ان روپیہ جو جمع ہوتا ہے جاتا کہاں ہے؟ شاید کچھ لوگ آپس میں بانٹ لیتے ہوں گے مگر شہری اس بات کو سمجھتے ہیں کہ اصل میں ہمارے پاس روپیہ کی کمی ہے ورنہ ہم کام کو اور ترقی دے سکتے ہیں۔پس شہری چو نکہ اس کام کو جانتے ہیں جو ہو رہا ہے وہ زیادہ شوق سے حصہ لیتے ہیں مگر دیہاتی جہالت کی وجہ سے نہیں جانتے اور باوجود ایمان کے ثواب سے محروم رہ جاتے ہیں تو جہالت بڑی خطرناک مرض ہے۔دنیاوی علم بھی روحانیت کے لئے ضروری ہے۔رسول کریم ﷺ کو اس کا اتنا خیال تھا کہ جنگ بدر کے موقع پر جو لوگ قید ہو کر آئے اور وہ غریب تھے آپ نے ان کا فدیہ یہ مقرر فرمایا کہ ان میں سے جو پڑھے لکھے ہیں وہ دس دس لڑکوں کو پڑھاویں۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کو علم کے متعلق کتنا خیال تھا۔پس ہماری جماعت کے ہر ایک فرد کو چاہئے کہ علم حاصل کرے اور جہالت سے نکلنے کی کوشش کرے۔(۵) سستی پانچویں باطنی بیماری سستی بھی ہے۔بہت لوگ اس میں مبتلاء پائے جاتے ہیں یہ بیماری روحانیت کو کھا جاتی ہے۔اخلاص ہو مگر چستی نہ ہو تو اخلاص میں کچھ کام نہیں دے گا۔چستی کہیں باہر سے نہیں آتی نہ چست انسان کو باہر سے کوئی خاص مدد ملتی ہے بلکہ اس کا اپنا ارادہ ہو تاہے جس سے وہ کامیاب ہوتاہے۔سستی کی وجہ سے انسان عبادتوں سے محروم ہو جاتا ہے‘نمازوں سے محروم ہو جاتا ہے اور کئی باتوں سے محروم ہو جاتا ہے اور اپنے اوقات کو صحیح طور پر استعمال نہیں کر سکتا۔ایک چست آدمی سست کے مقابلہ میں چار گنا زیادہ کام کر سکتا ہے بلکہ ممکن ہے کہ سست آدمی اپنا وقت بالکل