انوارالعلوم (جلد 7) — Page 5
۵ لیکن جب وقت کی قربانی کی ضرورت ہو تو اس کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے۔مشورہ کی ضرورت اور اہمیت رسول کریم ﷺنے فرمایا ہے کوئی خلافت نہیں کہ جس میں مشورہ نہ ہو اور میں یہ مشورہ لیتا ہوں اور مشورہ کی قدر کرتا ہوں۔پہلے قادیان کے احباب سے مشورے ہوتے رہتے تھے مگر اب میں چاہتا ہوں کہ اس سلسلے کو وسیع کیا جائے اور باہر کے احباب سے بھی مشورہ لیا جائے اور کم از کم سال میں ایک موقع تو ایسا ہو جس میں ساری جماعت کے نمائندوں سے مشورہ لیا جائے۔اس کے بہت فوا ئد ہیں اور میں نے اس تقریر میں جو کانفرنس کے موقع پر کی تھی ان فوائد کو بیان کیا تھا پس احباب کو اس مجلس میں ضرور شامل ہونا چاہئے۔تبلیغ کے لئے حلقے تبلیغ کو باقاعدہ کرنے کے لئے اس سال میں نے تبلیغ کے حلقے مقرر کئے تھے۔بے شک ہر جگہ اور ہر ضلع میں ہم فی الحال آدمی مقرر نہیں کر سکتے تھے مگر پھر بھی جتنے آدی اس کام کے لئے فارغ ہو سکتے تھے اور جن کو مقامی طور پر کام نہ تھا ان کو مقرر کیا گیا۔یعنی دو مبلغ اس کام کے لئے مقرر کئے گئے ایک مولوی غلام رسول صاحب راجیکی اور دورے مولوی ابراہیم صاحب بقا پوری۔آئندہ سال امید ہے کہ مبلغین کی جماعت سے جونئے آدمی نکلیں گے ان کو مقرر کیا جائے گا اور سلسلہ تبلیغ کو اور وسیع کر دیا جائے گا۔میرا ارادہ ہے اگر یہ ار ادہ خدا تعالی ٰکی منشاء کے مطابق ہو کہ جس طرح کمشنریاں ہوتی ہیں اسی طرح تبلیغ کے حلقے مقرر کر دیں اور انتظام یہ ہو کہ ان حلقوں میں جو آدمی مقرر کئے جائیں وہ اس علاقہ کے لوگوں کو اپنے ساتھ ملا کر تبلیغ کا کام کریں اور جب زیادہ آدمی مل جائیں تو پھر ان علاقوں کو ضلعوں میں اور پھر تحصیلوں میں تقسیم کر کے ان میں مبلغ لگا دیئے جائیں اور اس طرح تبلیغ کا ایسا جال پھیلا دیا جائے کہ کوئی جگہ ایسی نہ ہوجہاں ہمارے آدمی نہ پہنچ سکیں۔تبلیغ کے متعلق جو یہ نیا انتظام مقرر کیا گیا ہے اس کے متعلق میں نے دیکھا ہے کہ جن علاقوں میں یہ مبلغ مقرر کئے گئے ہیں ان میں بیداری پیدا ہو گئی ہے اور وہاں کے لوگ تبلیغ میں حصہ لینے لگ گئے ہیں۔جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ کئی لوگ سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں اور ایک ایسی جماعت بھی پیدا ہو گئی ہے جو آئنده داخل سلسلہ ہونے کی تیاری کررہی ہے۔بے نفس مبلّغین کت لئے دعا میں خدا تعالیٰ کی حمد اور شکر کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایسے بے نفسی سے کام کرنے والے آدمی دئیے ہیں اور میں دعا