انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 216 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 216

۲۱۶ لوگ آپ کا زیادہ انتظار نہیں کریں گے آپ کو اپنے مقام چھوڑنے پڑیں گے اور دل میں درد رکھنے والے لوگ اپنے ایثار کابار ان لوگوں کے سامنے لا کر ڈال دیں گے۔جو درحقیقت اس کام کے اہل ہیں اور جو اسلام کو ہر ایک چیزسے زیادہ پیار کرتے اور ہر ایک چیز اس پر قربان کرتے اور قربان کرنے کے لئے تیار رہتے اور اسی میں لذت اور سرور پاتے ہیں۔میں اس اعلان کے ذریعہ سے اپنے فرض کو ادا کر چکا ہوں۔اب کوئی خواہ اس پیغام کو قبول کرے یانہ،متحدہ کوشش سے کام کرے، یا تفرقہ سے کام کو بگاڑے، ہر قسم کی مدد کے لئے آگے پڑھے یا بز دلی یا بخل سے پیچھے ہٹ جائے، دین کو مقدم کرے یا دنیا کو ،خدا کی رضاکو چاہے، اپنے نفس کے آرام کو ہم تو اسی کام کیلئے پیدا کئے گئے ہیں، اور اسی کام میں لذت محسوس کرتے ہیں۔خدا پر ہمارا توکل ہے اور اسی کی ذات پر ہمارا بھروسہ - ہندو قوم کیا چیز ہے اگر سب دنیا بھی پیغام اسلام کے پہنچانے میں ہمارے راستے میں روک ہوگی تو ہم اس کے فضل پر بھروسہ کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں نہیں چھوڑے گا اور ہلاک نہیں ہونے دے گا بلکہ مدد کرے گا اور اپنے فضل کو ہمارے لئے نازل کرے گا۔اور یہی چیز ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے اور جس کے بعد ہر ایک چیز حقیر ہو جاتی ہے۔واخر دعونا ان الحمد لله رب العلمين خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان ۲۳-ارچ ۱۹۲۳ء (الفضل ۲۶-ارچ ۱۹۲۳ء)