انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 215 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 215

۲۱۵ ہمارے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہو تو ہم اس کو ساتھ ملانے کے لئے تیار ہیں۔اس وقت کسی سنی سے تو مباحثہ ہونے کا نہیں کہ شیعہ شیعیت کے متعلق وعظ کرے گانہ کسی غیراحمدی سے مقابلہ ہے کہ ایک احمدی وہاں وفات مسیح پر لیکچر دے گا۔ہاں بعض سوال ایسے آجاتے ہیں کہ جہاں انسان کو اپنے خیالات کا اظہار کرنا ضروری ہوتا ہے۔آریوں سے بحث میں کسی اسلامی عقیدہ کی تشریح کرنی پڑتی ہے یا ان کے کسی اعتراض کو رد ّکرنا ہو تو اس وقت ہرشخص بےشک اپنے عقیده کاہی اظہار کرے گا اور اس کو اس سے روکنا گویا بد دیانتی سکھاتا ہے۔پس ہم اس سے ہرگز نہیں رکیں گے۔اگر ایک شیعہ ان کو شیعہ بنادے یا ایک اہل قرآن ان کو اپنا ہم عقیده بنا دے تو ہم ہرگز اس سے اس کو منع نہیں کریں گے۔یا ایک حنفی یا اہل حدیث حنفیوں یا اہل حدیث کے خیالات کا اظہار ایسے مواقع پر کرے تو اسے ہرگز برا نہیں منائیں گے۔صرف ضرورت اس امرکی ہوگی کہ محدود حلقوں میں انتظام کے ماتحت اپنے جوش کو قابو میں رکھتے ہوئے اخلاص اور ایثار کے ساتھ کام کریں اور جو شخص اس طرح کام کرنے کے لئے تیار ہو ہمارا مرکزی نظام اس کی ہر ایک قسم کی مدد کرے گا۔صرف ان شرائط کی پابندی ان سے چائی جائے گی جو اوپر بیان ہو چکی ہیں اور جو احمدیوں کے لئے بھی رکھی گئی ہیں اور جو کسی عقیدہ کے متعلق نہیں ہیں بلکہ مالی اور انتظامی ہیں اور ہر عقلمند تسلیم کرے گا کہ کام کی بہتری کے لئے ضروری ہیں۔ہر ایک جو اس طرح کام کرنے کے لئے تیار ہے چاہئے کہ مجھے اطلاع دے اور یہ بھی بتائے کہ کس سہ ماہی میں وہ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔مناسب ہد ایات سے اس کو مطلع کیا جائے۔اے عزیزو ! یہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کا وقت نہیں۔اپنی غفلت کو چھوڑ دو۔اسلام کے احسانات کو یاد کرو اور اپنے مال اور اپنی جان کو اس خطرہ کے دور کرنے کے لئے خرچ کر دو کہ نہ یہ مال انسان کے کام آتا ہے نہ یہ جان کام آتی ہے۔کام صرف وہ قربانی آتی ہے جو انسان محض الله کیلئے اور اس کی رضا کے حصول کے لئے کرتا ہے۔وہی اس دنیا میں کام آتی ہے اور وہی اگلے جہاں میں۔میں نے اپنی طرف سے اتحاد کا پیغام دیدیا ہے اب اس کا قبول کرنا یارد کرنا آپ کے اختیار میں ہے اےمختلف اقوام کے روساء اور لیڈ رو! میں آپ کو بھی ہوشیار کرتا ہوں کہ اس وقت لوگوں میں بیداری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں اگر آپ نے پیش قدمی نہ کی تو آپ یاد رکھیں کہ