انوارالعلوم (جلد 7) — Page 586
۵۸۶ انگلستان کا اقبال` اس کی دولت` اس کی حکومت ان کو ڈراتی نہیں کیونکہ ان کو یقین ہے کہ وہ زندہ ہیں اور انگلستان مردہ- پھر زندہ مردے سے کیا ڈرے اور اس سے کیوں گھبرائے- مغربی افریقہ کا ساحل جہاں مسیحیت نے اپنے پاؤں پھیلانے شروع کئے تھے اور لاکھوں آدمیوں کو مسیح بنا لیا تھا اور ایک آدمی کی پرستش کے لئے لوگ جمع کئے جا رہے تھے وہان کون واحد خدا کے نام کو بلند کرنے کے لیے گیا اور شرک کی توپ کے آگے سینہ سپر ہوا- وہی مسیح موعود ؑکے نفع سے زندہ ہونے والے لوگ جو اس وقت اسلام کی حفاظت کے لیے کھڑے ہوئے جب لوگ اسلام کی موت کا یقین کر بیٹھے تھے اور اس کے اثر کو مٹتا ہوا دیکھنے لگے تھے- کس نے ماریشس کی طرف توجہ کی اور اس ایک طرف پڑے ہوئے جزیرے کے باشندوں کو زندگی بخشنے کا کام اپنے ذمہ لیا` کس نے لنکا کو جو نہایت قدیم تاریخی روایات کا مقام ہے جا کر اپنی آواز سے چونکایؑا` کون روس اور افغانستان کے لوگوں کو زندگی کی نعمت بخشنے کے لئے گیا یہی مسیح موعود کے زندہ کئے ہوئے لوگ- کیا یہ زندگی کی علامت نہیں کہ چالیس کروڑ مسلمانوں میں سے کوئی نظر نہیں آتا جو تبلیع اسلام اور اشاعت دین کے لئے اپنے گھر سے نکلا ہو` لیکن ایک مٹھی بھر احمدیوں میں سے سینکڑوں اس کام پر لگے ہوئے ہیں اور ان ممالک میں تبلیغ کر رہے ہین اور ان لوگوں کو مسلمان بنا رہے ہیں جن کی نسبت خیال بھی نہیں کیا جاتا تھا کہ وہ کبھی اسلام کا نام بھی سنیں گے- اگر اس جماعت کے افراد میں نئی زندگی نہیں پیدا ہوئی تو انہوں نے دنیا کا نقشہ کس طرح بدل دیا اور ان میں تن تنہا ملکوں کا مقابلہ کرنے کی جرات کیونکر پیدا ہوئی اور کس امر نے ان کو مجبور کیا کہ وہ وطن چھوڑ کر بے وطنی میں دھکے کھاتے پھریں` کیا ان کے ماں باپ نہیں` ان کی بیویاں بچے نہیں` ان کے بہن بھائی نہیں` ان کے دوست آشنا نہیں` ان کو اور کوئی کام نہیں؟ پھر کس چیز نے ان کو دنیا سے ہٹا کر دین کی طرف لگا دیا` اسی بات نے کہ انہوں نے زندگی کی روح پائی اور مردہ چیزوں کو اس زندہ خدا کے لیے جو سب زندگیوں کا سرچشمہ ہے چھوڑ دیا وہ ان میں سما گیا اور وہ اس میں سما گئے- فتبارک اللہ احسن الخالقین- )المومنون (15: میں نے مسیح موعود ؑکی جو زندگی بخش طاقت لکھی ہے یہ مشتبہ رہے گی اگر میں اس زندگی کے اثر کو بیان نہ کروں جو حقیقی معیار حیات ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت اقدسؑؑ نے اپنی قوت احیاء میں ایسی زندگی لوگوں کے دلوں میں پیدا کی کہ بہت سے ان میں سے نہ صرف زندہ ہی