انوارالعلوم (جلد 7) — Page 241
۲۴۱ ۳۷۔ا ردگرد کے ہندوؤں کے خیال معلوم کر کے جو شد ھی کے بر خلاف ہوں ان میں بھی غیر معلوم طور پر اس تحریک کے خلاف جوش پیدا کرنے کی کوشش کرو۔۳۸۔یہ کوشش کرو کہ شادی ہونے والے راجپوتوں پر ثابت ہو جائے کہ ہندو قوم بحیثیت قوم ان کے ساتھ اپنے لوگوں والا برتاؤ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور کسی تدبیر سے ایسے لوگوں کو جو اس بات کو دیکھ کرشد ھی کی بے ہودگی کو سمجھ سکیں ان لوگوں سے ملاؤ جوشد ھی شدہ لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے تیار نہیں۔۳۹۔ان ظلموں اور شرارتوں کی یا جبرکی خوب خبرر کھو جو آریہ لوگ شدھی کے لئے کرتے ہیں اور جہاں جہاں ایسی مثالیں معلوم ہوں ان کا پورا حال معلوم کر کے گواہوں اور مخبروں کے نام سمیت اپنے حلقہ کے دفتر میں ضرور اطلاع دواس سے اس کام میں بہت مدد مل سکتی ہے۔اگر کسی جگہ کے متعلق معلوم ہوجائے کہ وہاں آریوں نے بندوقیں اور تلواریں لے کر جمع ہونا ہے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے تو اس کی اطلاع ضرور قبل ازوقت دفتر کودو تاکہ اس سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔۴۰- راجپوت یا دیگر اقوام جن میں شدھی ہورہی ہے ان میں سے اسلام کا درد رکھنے والے لوگوں کے ساتھ خاص تعلق پیدا کرو اور ہمیشہ ان سے دوستی اور تعلق بڑھانے کی کوشش کرتے رہو۔۴۱۔محنت سے کام کرو اور وقت کو ضائع نہ ہونے دو۔دن میں کئی کئی گاؤں کی خبر لے لینی چاہئے چلنے پھرنے کی عادت ڈالو اور کم ہمتی کو پاس نہ آنے دو۔۴۲- ہدایت زریں میرالیکچر تبلیغ کے طریق پر ہے۔وہ حلقوں میں اور صدر میں رکھا ہوا ہو گا اس کو خوب اچھی طرح پڑھ لو کیونکہ اس میں تبلیغ کے متعلق بعض عمدد گر ُجو اس جگہ درج نہیں ملیں گے۔۴۳۔بعض شعر جن میں آریہ مذہب کی حقیقت پر روشنی ڈالی جائے گی اور بعض نظمیں مسائل کے متعلق اپنے پاس رکھو اور گاؤں کے چند نوجوان لوگوں کو یاد کرا دو بار بار بار ان سے بلند آواز سے پڑھواکروہ سنو۔اس سے ان میں جوش پیدا ہو گا۔۳۴- اصل چیز جو ارتداد سے روک سکتی ہے وہ روحانیت ہے۔پس ان میں سنجیدگی اور قناعت کا مادہ پیدا کرنے کی کوشش کرو کہ اس کے بغیر سب کوششیں رائیگاں ہیں۔