انوارالعلوم (جلد 7) — Page 105
۱۰۵ نجات (۴) تناسخ کے عقیدہ کو مان کر ایک مشکل یہ پیش آجاتی ہے کہ کیا خدا تعالی ٰنے سب روحوں کو پہلے ہی موقع پر اکٹھا انسانوں کی جون میں بھیجا تھایا آہستہ آہستہ دنیا میں بھیجا؟ اگر کہو کہ پہلے ایک ہی دفعہ سب روحوں کو انسان بنا کر بھیجا پھر جوگناہگارتھے ان کو جانور بنادیا اور اس کو تاریخ غلط ثابت کر رہی ہے۔تاریخ بلا شک و شبہ اس امر کو ثابت کرتی ہے کہ انسانی نسل دنیا میں بڑھتی جاتی ہے جو آج سے ہزار سال پہلے آبادی تھی اب اس سے بہت زیادہ ہے۔وہ ہزار سال پہلے کی آبادی سے زیادہ تھی پس یہ بات تو درست نہیں ہو سکتی۔اگر کہا جائے کہ آہستہ آہستہ روحوں کو دنیا میں بھیجا جاتا ہے تو یہ انصاف کے خلاف ہے کیونکہ پہلی دفعہ دنیا میں آنے والی سب روحیں یکساں ہونی چاہئیں مگر جب دنیاکا سلسلہ جاری ہو گیا تو ماننا پڑے گا کہ کوئی امیر کے گھر میں پیدا ہوگی کوئی غریب کے گھرمیں اور یہ بقول ہند و صاحبان ظلم ہو گا۔(۵)تناسخ کے عقیدہ کو مشاہدہ باطل کرتا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں اس قدر جانور ہیں کہ اگر انسان بنا دیا جائے تو زمین پر تِل دھرنے کی جگہ نہ رہے بلکہ اگر ان کی لاشیں اوپر نیچے رکھ دی جائیں۔تب بھی میلوں میل اونچے لاشوں کے پہاڑ بن جائیں۔پس اگر یہ سچ ہے کہ پہلے یہ سب روحیں انسان تھیں پھر گناہ کی وجہ سے جانور بن گئیں تو اس قدر آدمی دنیا میں رہ کیونکر سکتے تھے ان کو تو کھڑے ہونے کو بھی جگہ نہیں مل سکتی تھی۔اگر کہو کہ آہستہ آہستہ دنیا میں آئے تو اس کا جواب پہلے دیا جا چکا ہے کہ پھر برابری نہ رہتی اور وہی بے انصافی کا جواب آریہ مذہب پر آجا تاجودو سروں پر لگاتے ہیں۔(۶) سائنس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا حیوان اس طرح پھیلے ہیں کہ پہلے ادنیٰ جانور بنے پھران سے اعلیٰ پران سے اعلی ٰپھرانسان بنا اور یہ بات عقل کے مطابق ہے کیونکہ ہم دنیامیں دیکھتے ہیں کہ تمام قانون قدرت ایک ارتقائی تدریج ہے۔پس تناسخ کا عقیدہ اس حقیقت کے خلاف ہونے کے سبب سے باطل ہے۔ہم ڈارون تھیوری کے قائل نہیں ہیں اور یہ نہیں سمجھتے کہ انسان کسی اور جانور سے بن گیا ہے مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ زمین نے آہستہ آہستہ ایسی صفائی اختیار کی کہ اس میں انسان رہ سکے۔پس ضرور تھا کہ پہلے ادنیٰ جانور پیدا ہوتے جو کثیف ہوا میں رہ سکتے اور اگر پہلے جانور ہوئے ہیں تو پھر تناسخ کا عقیدہ باطل ہے کیونکہ اس صورت میں ماننا پڑے گا کہ اللہ تعالیٰ ٰنے مکتی خانہ سے نکال کر پہلے روحوں کو جانور بنایا جو ظلم ہو گا۔(۷)تناسخ کی ابتداءہی تناسخ کو رد کرتی ہے کیونکہ یہ خیال کیا گیا ہے کہ گناہ کی وجہ سے دنیا