انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 436 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 436

۴۳۶ ثبوت تک پہنچا دیا ، چنانچہ پرانی مسیحی تاریخوں سے ثابت کر دیا کہ حجرت مسیح کے حواری ہندوستان کی طرف آیا کرتے تھے اور یہ کہ تبت میں ایک کتاب بالکل انجیل کی تعلیم کے مشابہ موجود ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں عیسیٰ کی زندگی کے حالات ہیں۔جس سے معلوم ہوا کہ مسیح علیہ السلام ان علاقوں اور کشمیر کے اثار اور شہروں کے نام اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ ان ممالک میں یہود ی لاکر بسا ئے گئے تھے، چنانچہ کشمیر کے معنی جو کہ اصل میں کشمیر ہے(جیسا کہ اصل باشندون کی زبان سے معلوم ہوتا ہے)’’شام کے ملک کی مانند کے ہیں۔کؔ کے معنے مثل کے ہیں اور شِیر شام کا نام ہے۔اسی طرح کابل اور بہت سے دوسرے افغانی شہروں کے نام شام کے شہروں کے ناموں سے ملتے ہیں اور افغانستان اور کشمیر کے باشندوں کے چہروں کی ہڈیوں کی بناوٹ بھی بنی اسرائیل کے چہروں کی بناوٹ سے ملتی ہے مگر سب سے بڑھ کر یہ کہ آ پ نے تاریخ سے مسیح کی قبرکا بھی پتہ نکال لیا جو کہ کشمیر کے شہر سرینگر محلہ خانیار میں واقع ہے۔کشمیر کی پرانی تاریخوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک نبی کی قبر ہے جسے شہزادہ نبی کہتے تھے اور جو مغرب کی طرف سے انیس سو سال ہوئے آیا تھا اور کشمیر کے پرانے لوگ اسے عیسیٰ صاحب کی قبر کہتے ہیں۔غرض متفرق واسطوں سے پہنچنے والی روایات کے ذریعے سے آپ نے ثابت کر دیا کہ حضرت مسیحؑ فوت ہو کر کشمیر میں دفن ہیں اور اللہ تعالیٰٰ کا یہ وعدہ ان کے حق میں پورا ہو چکا ہے کہ وَاٰوَیْنَا ھُمَا اِلٰی رَبْوَۃٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِیْنٍo(مومنون ع۳)اور ہم نے مسیحؑ اور اس کی ماں کو ایک ایسے مقام پر جگہ دی جو اونچی جگہ ہے اور پھر ہے بھی میدان میں اور اس میں چشمے بھی بہت پھوٹتے ہیں اور یہ تعریف کشمیر پر بالکل صاد ق آتی ہے۔غرض مسیحؑ کی زندگی کے حالت ان کی موت تک ثابت کر کے اوران کی قبر تک کا نشان نکال کر حضرت مسیح موعودؑ نے مسیح کی خدائی پر ایسا زبردست حملہ کیا ہے کہ مسیح کی خدا ئی کا عقیدہ ہمیشہ کے لئے ایک مردہ عقیدہ بن گیا ہے اور اب کبھی بھی مسیحیت دوبارہ سر نہیں اٹھا سکتی۔سب مذاہب کے لئے ایک ہی ہتھیار چونکہ مسیحی مذہب کیا بلحاظ سیاسی فوقیت اور کیا بلحاظ وسعت اور کیا بلحاظ اپنی تبلیغی کو ششوں کے اور کیا بلحاظ علمی ترقی کے اس زمانے میں دوسرے تمام ادیان پر ایک فوقیت رکھتا تھا، اس وجہ سے اس