انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 415 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 415

۴۱۵ دعوۃالامیر آخر ی زمانے کی مالی حالت کی ایک خصوصیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمائی ہے کہ اس وقت مسیحی لوگ امیر ہوں گے اور دوسرے لوگ غریب ہوں گے چنانچہ ترمذی نے نواس بن سمعانؓ کی روایت سے نقل کیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے دجال لوگوں سے کہے گا کہ مجھے مان لو جو لوگ اس کا انکار کریں گے۔ان کے گھر کا سب مال دجّال کے ساتھ ہی چلا جائے گا اور جو اس پر ایمان لائیں گے وہ خوب مالدار ہو جائیں گے وہ ان کے لئے آسمان سے بر سوائے گا اور زمین سے اُگلوائے گا۔چنانچہ یہی حال اب ہے۔سی اقوام دن رات مال و دولت میں ترقی کر رہی ہیں اور ان کی مخالف اقوام روز بروز غریب ہوتی جاتی ہیں اور پراپر سو سال سے کی صورت پیدا ہو رہی ہے۔سیاسی حالت رسول کریم اﷺنے مسیح موعود کے زمانے کی سیای حالت کا ایسا نقشہ کھینچا ہے کہ اس کو پڑھ کر یہ موجودہ زمانہ خود بخود سامنے آجاتا ہے مختلف سیاسی تغيرات جو مسیح موعود کے زمانے میں پیدا ہونے ضروری ہیں ان میں سے بعض یہ ہیں ۱۔رسول کریم ﷺسے حذیفہ ابن الیمان نے روایت کی ہے اور ابو نعیم نے حلیہ میں اسے بیان کیا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ قیامت کی علامتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس وقت مسلمانوں پر اس قدر مصائب آئیں گی کہ وہ مثل یہود کے ہو جائیں گئے۔۳۱۔جس سے آپکی یہ مراد ہے کہ مسلمانوں کی حکومتیں اور ان کا اقتدار جاتا رہے گا اور یہود کی طرح دوسروں کے رحم پر ان کی زندگی کا انحصار ہو گا۔یہ علامت بھی پوری ہو چکی ہے۔اسلامی حکومتیں مٹ گئی ہیں اور نہایت قلیل نشان ان کے باقی ہیں۔یا تو دنیا پر اسلامی جھنڈا ہی لہراتا نظر آتا تھا یا اب اس چھنڈے کو لہرانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ملتی۔مسلمان اپنی حکومتوں کے قائم رکھنے کیلئے کبھی کسی نہ کسی مسیحی حکومت کی مدد کے محتاج ہیں۔انا لله و انا اليه راجعون۔ایک سیاسی تغیر زمانہ مسیح موعود کے وقت کا رسول کریم اﷺنے یہ بیان فرمایا ہے کہ شام اور عراق اور مصر اس وقت کے بادشاہ کے ہاتھ سے نکل جائیں گے اور عرب کے لوگوں کی حالت پھر طوائف الملوکی کی ہو جائے گی۔چنانچہ ابو ہریرہ ؓسے مسلم میں روایت ہے کہ رسول کریم اﷺ نے فرمایا کہ عراق اپنےدر ہم اور غلے روک دے گا اور شام اپنے دینار اور غلے کو روک دے گا اور مصر اپنے غلے کو روک دے گا اور تم پھرویسےکے و یسے ہو جاؤ گے جیسے کہ