انوارالعلوم (جلد 7) — Page 367
۳۶۷ يُوْعَظُوْنَ بِهٖ لَكَانَ خَيْرًا لَّھُمْ وَاَشَدَّ تَثْبِيْتًا o وَّاِذًا لَّاٰتَيْنٰھُمْ مِّنْ لَّدُنَّآ اَجْرًا عَظِيْمًاoوَّلَهَدَيْنٰھُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِيْمًاoوَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهَ وَالرَّسُوْلَ فَاُولٰۗىِٕكَ مَعَ الَّذِيْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيّٖنَ وَالصِّدِّيْقِيْنَ وَالشُّهَدَاۗءِ وَالصّٰلِحِيْنَ وَحَسُنَ اُولٰۗىِٕكَ رَفِيْقًاoذٰلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللّٰهِ وَكَفٰى بِاللّٰهِ عَلِــيْمًاo (سورۃ النساء آیت ۷۱-۶۷) یعنی اگر لوگ اسی طرح عمل کرتے جس طرح ان سے کہا جاتا ہے تو اُن کے لئے اچھا ہوتا اور ان کے دلوں کو یہ بات مضبوط کر دیتی اور اس صورت میں ہم ان کو بہت بڑا اجر دیتے اور ہم ان کو صراط مستقیم دکھادیتے اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں گے وہ ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن پر ہم نے انعام کیا ہے۔یعنی نبیوں میں اور صدیقوں میں اور شہیدوں اور صلحاء میں۔اور یہ لوگ نہایت ہی عمدہ دوست ہیں، یہ اللہ کا فضل ہے اور اللہ خوب جاننے والا ہے۔ان آیات سے ظاہر ہے کہ منعم علیہ گروہ کا راستہ دکھانے سے مراد نبیوں ، صدیقوں ، شہیدوں اور صلحاء کے گروہ میںشامل کرنا ہے۔پس جبکہ اللہ تعالیٰٰ نے اپنے رسولؐ کی معرفت ہمیں ہدایت کی ہے کہ ہم قریباً چالیس دفعہ دن میں اس سے صراطِ مستقیم کے لئے دعا کریں اور وہ خود صراطِ مستقیم کی تشریح یہ کرتا ہے کہ نبیوں، صدیقوں ، شہداء اور صلحاء کے گروہ میں شامل کر دیا جائے تو کس طرح ممکن ہے کہ اس امت کے لئے نبوت کا دروازہ من کل الوجوہ بند ہو۔کیا یہ ہنسی نہیں بن جاتی اور کیا اللہ تعالیٰٰ کی شان تمسخر سے بالا نہیں، کیا یہ ممکن ہے کہ وہ ایک طرف تو ہم پر زور دے کہ مجھ سے نبیوں ، صدیقوں ،شہداء اور صلحاء کے انعامات مانگو اور دوسری طرف صاف کہہ دے کہ میں نے تو یہ انعام اس امت کے لئے ہمیشہ کے واسطے روک دیا، حاشا و کلّا، اللہ تعالیٰٰ کی ذات تمام عیبوں سے پاک ہے اور تمام بدیوں سے منزّہ ہے۔اگر اس نے یہ انعام روک دیا ہو تا تو وہ کبھی سورۂ فاتحہ میں منعم علیہ گروہ کے راستے کی طرف راہنمائی کی دعانہ سکھا تا اور پھر کبھی اس راستہ کی تشریح یہ نہ فرماتا کہ ہمارے اس رسول کی اتباع سے انسان نبیوں کے گروہ میں بھی شامل ہو جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ سورۂ نساء کی آیت میں مَعَ الَّذِیْنَ أَنْعَمَ اللہُ عَلَیْہِمْ ہے نہ کہ مِنَ الَّذِیْنَ أَنْعَمَ اللہُ عَلَیْہِم پس اس سے یہ مراد ہے کہ اس امت کے افراد نبیوں کے ساتھ ہوں گے نہ کہ نبیوں میں شامل ہوں گے۔لیکن اس اعتراض کے پیش کر نے والے یہ نہیں سوچتے کہ اس آیت میں صرف نبیوں کا ہی ذکر نہیں بلکہ ان کے ساتھ ہی صدیقوں ،شہداء اور