انوارالعلوم (جلد 7) — Page 182
۱۸۲ ہوں کہ اگر زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہوئی توہماری جماعت انشاء الله سینکڑوں تک ایسے آدمی مہیا کرے گی جو تبلیغ عمر بھر کا تجربہ رکھتے ہوں گے گو عرف عام کے لحاظ سے مولوی نہ کہلا سکیں۔دوسرے مسلمانوں کو کیا کرنا چاہئے اپنی طرف سے ان وعدوں کا اعلان کرنے کے بعد میں دوسری جماعتوں کو جو ہمیں ہندوؤں اور عیسائیوں سے زیادہ کافر قرار دینے کی فکر میں لگی رہتی ہیں اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس میدان عمل میں جلد آویں کہ اس موقع پر اگر انہوں نے ایثار سے کام نہ لیا تو ان کا مسلمان کہلانے اور زندہ قوم کہلانے کا کوئی حق نہ ہو گا۔اہل حدیث ہماری نسبت آٹھ دس گنے زیادہ ہیں اور بڑے بڑے مالدار لوگ ان میں شامل ہیں۔پچھلے سال مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری نے قادیان کے جلسہ کے موقع پر اپنی برتری ثابت کرنے کے لئے یہ دعوی ٰکیا تھا کہ امام جماعت احمدیہ کلکتہ تک ان کے ساتھ چل کر دیکھ لے اور معلوم کرلے کہ کس پر ہر جگہ پھول پڑتے ہیں اور کس پر پتھر۔میں کہتا ہوں عقل مند مقابلہ اور مبارزہ کے لئے بھی کوئی مفید موقع تلاش کرتا ہے۔اب ان پر پھول برسانے والوں کے اخلاص کے امتحان کا موقع ہے۔ہماری جماعت سے دس بیس گنے زیادہ نہیں جو رقم کہ ان کی تعداد اور ان کے تموّل کو مد نظر رکھ کر اہل حدیث کے ذمہ لگتی ہے صرف چار گنے اس نازک موقع کے لئے اہل حدیث سے جمع کر دیں اور اسی نسبت سے کام کرنے والے آدمی مہیا کردیں۔اہل حدیث کی جماعت دو لاکھ روپیہ اور ایک سو بیس آدمی اس کام کے لئے پیش کرے۔شیعہ لوگ اس جماعت سے بھی زیادہ ہیں اور بہت مالدار ہیں۔وہ پانچ لاکھ روپیہ اور دو سو آدمی اس کام کے لئے پیش کریں۔حنفی سب جماعتوں سے زیادہ ہیں وہ ساڑھے بارہ لاکھ روپیہ اور پانچ سو آدمی اس کام کے لئے پیش کریں۔اگر اس وقت مختلف فرقے جو اسلام کا دعوی ٰکرتے ہیں اپنے گھروں میں بزدلوں کی طرح بیٹھ رہے تو دنیا پر ثابت ہو جائے گا کہ ان کا دعوی ٰاسلام صرف دکھاوے کا ہے حقیقتاً ان کو اسلام سے کوئی بھی دلچسپی نہیں۔میرے نزدیک ہر جماعت کے سربر آوردہ لوگوں کو چاہئے کہ فوراً اپنے اپنے لوگوں کی طرف سے مطلوبہ رقم کا اعلان کر دیں اور پھر ایک مقررہ مقام پر جمع ہو کر کام کی تفصیل اور انتظام پر غور کر لیا جائے۔اب اس امر کا وقت نہیں کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنا وقت ضائع کیا جائے۔اب کام کا وقت ہے۔دن کو دن اور رات کو رات نہ سمجھ کر جب تک کام نہ کیا جاوے گا اس وقت تک ہرگز کامیابی نہ ہوگی۔اگر میرے اس اعلان کے بعد بجاۓ کام شروع کردینے کے اس پر اشتہار بازی شروع