انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 139 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 139

۱۳۹ وغیرہ الفاظ کے قائمقام زبر اور زیر ہی ہو جاتے ہیں اور ان سے ہی ان کے مفہوم کا کام نکل آتا ہے۔علم التعلیم (۱۱) گیارھواں علم، زبان کے متعلق علم التعلیم ہے علم التعلیم سے مراد یہ ہے کہ دوسروں کو سمجھانا کس طرح ہے لیکچراور ہوتا ہے۔لیکچر کے ذریعہ ہم خیال بنانا ہو ہے۔مگر تعلیم سے یہ غرض ہوتی ہے کہ جو کچھ ہمیں آتا ہے وہ دوسرے کو سکھانا ہے۔لیکچر میں صرف متفق کرنا ہوتا ہے تعلیم میں یہ مقصد ہوتا ہے کہ تفاصیل سے آجائے اور دوسرا اس کو سیکھ جائے۔پھر اس علم التعلیم کے بہت حصے ہیں اور مختلف شاخیں ہیں یہ ایک مستقل علم ہوگیا ہے۔علم الشعر (۱۴) بارھواں علم، علم الشعرہے اس علم میں یہ باتیں داخل ہیں کہ شعر کہنے کی غرض کیا ہے ،شعر میں کیاخوبی ہے اور شعر کتنی قسم ہوتا ہے۔علم اوزان الشعر (۱۳) تیرواں علم، علم اوزان الشعرہے یعنی شعر کا وزن بیان کرنا علم الشعرمیں جو قسم شعرکی بیان کی جاتی ہے اس سے یہ مراد ہوتی ہے کہ غزل ہے ربا عی ہے وغیرہ اور وزن شعر میں یہ بتایا جائے گا کہ شعر کا وزن درست ہے یا نہیں جب شعر کے اوزان کا علم آجاتا ہے تو جو لوگ شعر نہیں کہہ سکتے وہ بھی بناسکتے ہیں۔علم التشہیر (۱۴) چودھواں علم جو زبان کے ساتھ تعلق رکھتا ہے وہ علم التشہیر ہے یعنی اشتہار دینے کا علم۔اس علم کی بھی بہت سی قسمیں اور شاخیں ہیں۔یورپ اور امریکہ میں اس علم کے مدرسے ہیں جہاں علم التشہیر سکھایا جاتا ہے۔اشتہار کیوں دینا چاہئے۔کسی طرح دینا چاہئے کس قدر دینا چاہئے یہاں لوگ اشتہار دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آج، ہی آرڈر آنے شروع ہو جائیں مگر یورپ اور امریکہ میں لوگ اشتہار دیتے ہیں اور اس قدر دیتے ہیں کہ بعض اوقات سرمایہ کا بہت بڑا حصہ مال کے خریدنے کی بجاۓ اشتہار پر خرچ کردیتے ہیں۔اس میں ایک حصہ عنوان ہے۔اسی میں یہ بھی ہوتا ہے کہ اشتہار میں عنوان کس طرح قائم کیا جائے۔بذریعہ تصویر اشتہار دیا جائے تو وہ دائیں طرف ہو یا بائیں طرف غرض خاص فن ہے اور جو اس علم کے ماہر ہیں وہ بہت بڑی بڑی رقمیں لے کر اشعار لکھتے ہیں۔علم موسیقی (۱۵) پندرھواں علم، علم موسیقی ہے یعنی گانے کا علم۔اس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ گانا کس طرح چاہئے اونچی اور نیچی آواز کس طرح نکالنی چاہئے۔باجے کو اگر ساتھ ملایا جاۓ تو آواز میں کسطرح موافقت پیدا کی جائے۔اسی طرح اس میں یہ بھی آتا ہے کہ