انوارالعلوم (جلد 7) — Page 540
انوار العلوم جلدے ۵۴۰ دعوة الامير نہیں دیتا کہ وہ شخص نیچے اترا ہے۔ لیکھرام کی بیوی اور اس کی ماں کو یہی یقین تھا کہ وہ گھر میں دیتا کہ وہ شخص نیچے ہی ہے لیکن اس وقت لوگوں کے آکر تلاش کرنے پر وہ مکان میں نہیں ملا اور اللہ تعالٰی جانے کہاں غائب ہو گیا تو لیکھرام سخت دکھ کے عذاب میں مبتلاء ہو کر اتوار کو جو عین وہی دن تھا کہ آپ کو کشف دکھایا گیا تھا کہ ایک ہیبت ناک شخص جس کے چہرے سے خون ٹپکتا ہے لیکھرام کا پتہ پوچھتا ہے مرگیا اور اللہ تعالی کے فرستادے کی صداقت کیلئے ایک نشان ٹھرا اور ان لوگوں کیلئے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات بابرکات کے خلاف گندہ دہانی کرتے ہیں موجب عبرت بنا۔ چھٹی پیشگوئی شہزادہ دلیپ سنگھ کے متعلق پیشگوئی جو سکھوں کیلئے حجت ہوئی آنے اب میں ان پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی بیان کرتا ہوں جو اپنے وقت پر پوری ہو کر سکھوں کیلئے صداقت اسلام اور صداقت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے دلیل ہوئی۔ جب پنجاب کو انگریزوں نے فتح کیا تو مصالح ملکی کے ماتحت راجہ دلیپ سنگھ صاحب کو جو وارث تخت پنجاب تھے مگر ابھی چھوٹی عمر کے تھے انگریز ولایت لے گئے وہ وہیں ، وہ وہیں رہے اور ان کو واپس آ۔ کی اجازت نہیں دی گئی یہاں تک کہ پنجاب پر انگریزی قبضہ پوری طرح ہو گیا۔ غدر کے بعد دہلی کی حکومت بھی مٹ گئی اور کسی قسم کا خطرہ نہ رہا اس وقت راجہ دلیپ سنگھ صاحب بہادر نے پنجاب آنے کا ارادہ کا نے کا ارادہ کیا اور عام طور پر مشہور ہو گیا کہ وہ آنے والے ۔ ہ آنے والے ہیں۔ حضرت اقدس کو الہانا بتایا گیا کہ وہ اس ارادے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ چنانچہ آپ نے بہت سے لوگوں کو خصوصاً ہندوؤں کو اس کے متعلق اطلاع دیدی اور ایک اشتہار میں اشار تا لکھ دیا کہ ایک نو وار در کیس پنجاب کو ابتلاء پیش آئے گا۔ ۲۷۳۔ جس وقت یہ الہام شائع کیا گیا کسی کو خیال بھی نہ تھا کہ وہ ہندوستان آنے سے روک دیئے جائیں گے بلکہ یہ خبر خوب گرم تھی کہ عنقریب وہ ہندوستان پہنچنے والے ہیں مگر اسی عرصے میں گورنمنٹ کو معلوم ہوا کہ راجہ دلیپ سنگھ صاحب