انوارالعلوم (جلد 7) — Page 12
انوار العلوم - جلدے ۱۲ خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۶۱۹۲۲ جملہ ہے اس لئے یہ نہیں کہہ سکتے کہ خاتم کے معنی مہر ہیں جیسا کہ خاتم القوم میں خاتم کے معنی مہر نہیں لئے جاسکتے اس لئے اس کے معنی آخری کے ہی ہیں اور نہیں ہو سکتے۔ میں مولوی صاحب کے اس چیلنج کو قبول کرتا ہوں۔ اور اس کے متعلق اس شخص کی شہادت پیش کرتا ہوں حضرت مسیح موعود کی شہادت جس کی صداقت کی تصدیق خدا تعالیٰ نے کی اور اس شخص کی بھی اس تقریر سے پیش کرتا ہوں جس کی نسبت خدا تعالی نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے اور الہامی ہے۔ وہ کون شخص ہے ہے وہی ہے جس کو خدا تعالٰی نے مسیح اور مہدی قرار دیا اور جس کا دروازہ چھوڑ کر مولوی صاحب چلے گئے اور اب ادھر ادھر پھر رہے ہیں وہ حضرت مسیح موعود ہیں۔ آپ خطبہ الہامیہ کے شروع میں لکھتے ہیں وَإِنِّی عَلِمْتُهَا الْهَا مَا مِنْ رَبِّي وَكَانَتْ آيَةً " کہ یہ خطبہ مجھے خدا تعالیٰ نے الہانا سکھایا ہے اور یہ خدا تعالیٰ کا ایک نشان ہے۔ خطبہ الہامیہ وہ کتاب ہے جس کا ایک حصہ خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام کے طور پر نازل ہوا اور جو لوگ یہاں رہتے تھے وہ جانتے ہیں کہ الہامی کلام صفحہ اڑ تھیں تک کا ہے ۔ حضرت مسیح موعود کو الہاما بتایا گیا تھا کہ عربی میں تقریر کرو روح القدس تمہارے ساتھ کھڑا ہو کر تمہارے منہ میں الفاظ ڈالے گا اس پر عید کے دن آپ نے خطبہ پڑھا اور وہ مطبوعہ کتاب خطبہ الہامیہ کے اُڑ میں صفحہ تک ہے : صفحہ تک ہے جس کا آخری نقره وَسَوفَ يُنَبِّئُهُمْ خَبِيرٌ ہے۔ ۳۸ پس یہ وہ خطبہ ہے جو الہام کے طور پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا اور یہ صاف بات ہے کہ خدا تعالٰی مولوی محمد علی صاحب سے اس زبان کو زیادہ جانتا ہے جس میں قرآن نازل ہوا اور قرآن کو خوب سمجھتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ خاتم کے کیا معنی ہیں اور کس طرح استعمال ہوتا ہے۔ اس خطبہ کے صفحہ پینتین پر یہ کلام ہے۔ وانی عَلَى مَقَامِ الْخَتْمِ مِنَ الْوِلَايَةِ كَمَا كَانَ سَيِّدِي الْمُصْطَفَى عَلَى مَقَامِ الْخَتْم مِنَ النُّبُوَّةِ - وَإِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ - وَأَنَا خَاتَمُ الْأَوْلِيَاءِ - لَا وَلَى بَعْدِي إِلَّا الَّذِي هُوَ مِنِّي وَعَلَى عَهْدِي ۔۔ حضرت مسیح موعود بذریعہ الہام فرماتے ہیں رسول کریم ال خاتم الانبیاء تھے مگر میں خاتم الاولیاء ہوں۔ یہاں خاتم کا لفظ ہے جو اولیاء یعنی ولیوں کی جماعت کی طرف مضاف ہے۔ اب کیا نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود کے بعد سب کا فر ہی کافر ہوں گے جن میں مولوی محمد علی صاحب بھی شامل ہیں کیونکہ اولیاء ولی کی جمع ہے اور ولی مومن کو کہتے ہیں۔ یہ تو مولوی محمد علی صاحب بھی