انوارالعلوم (جلد 7) — Page 139
انوار العلوم جلد ۱۳۹ تقاریر علامہ وغیرہ الفاظ کے قائمقام زبر اور زیر ہی ہو جاتے ہیں اور ان سے ہی ان کے مفہوم کا کام نکل آتا ہے۔ التعلم (11) گیارھواں علم، زبان کے متعلق علم التعلیم ہے علم التعلیم سے مراد یہ ہے کہ علم التعلیم دوسروں کو سمجھانا کس طرح ہے لیکچر اور ہوتا ہے۔ لیکچر کے ذریعہ ہم خیال بنانا ہو تا ہے۔ مگر تعلیم سے یہ غرض ہوتی ہے کہ جو کچھ ہمیں آتا ہے وہ دوسرے کو سکھانا ہے۔ لیکچر میں صرف متفق کرنا ہوتا ہے تعلیم میں یہ مقصد ہوتا ہے کہ تفاصیل سے آجائے اور دوسرا اس کو سیکھ جائے۔ پھر اس علم التعلیم کے بہت حصے ہیں اور مختلف شاخیں ہیں یہ ایک مستقل علم ہو گیا ہے۔ (۱۲) بارھواں علم ، علم الشعر ہے اس علم میں یہ باتیں داخل ہیں کہ شعر کہنے کی علم الشعر غرض کیا ہے ، شعرمیں کیا خوب ہے اور شر کتنی قسم کا ہوتا ہے (۱۳) تیرھواں علم ، علم اوزان الشعر ہے یعنی شعر کا وزن بیان کرنا علم علم اوزان الشعر الشعر میں جو قسم شعر کی بیان کی جاتی ہے اس سے یہ مراد ہوتی ہے کہ غزل ہے رباعی ہے وغیرہ اور وزن شعر میں یہ بتایا جائے گا کہ شعر کا وزن درست ہے یا نہیں جب شعر کے اوزان کا علم آجاتا ہے تو جو لوگ شعر نہیں کہہ سکتے وہ بھی بنا سکتے ہیں۔ (۱۴) جوز چودھواں علم جو زبان کے ساتھ تعلق رکھتا ہے وہ علم التشہیر ہے یعنی علم التشعیر اشتہار دینے کا علم اس علم کی بھی بہت سی قسمیں اور شاخیں ہیں۔ ہیں۔ یورپ اور امریکہ میں اس علم کے مدرسے ہیں جہاں علم التشہیر سکھایا جاتا ہے۔ اشتہار کیوں دینا چاہئے، کس طرح دینا چاہئے کس قدر دینا چاہئے یہاں لوگ اشتہار دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آج ہی آرڈر آنے شروع ہو جائیں مگر یورپ اور امریکہ میں لوگ اشتہار دیتے ہیں اور اس قدر دیتے ہیں کہ بعض اوقات سرمایہ کا بہت بڑا حصہ مال کے خریدنے کی بجائے اشتہار پر خرچ کر دیتے ہیں۔ اس میں ایک حصہ عنوان ہے۔ اسی میں یہ بھی ہوتا ہے کہ اشتہار میں عنوان کس طرح قائم کیا جائے ۔ بذریعہ تصویر اشتہار دیا جائے تو وہ دائیں طرف ہو یا بائیں طرف غرض خاص فن ہے اور جو اس علم کے ماہر ہیں وہ بہت بڑی بڑی رقمیں لے کر اشتہار لکھتے ہیں۔ (۱۵) پندرھواں علم ، علم موسیقی ہے یعنی گانے کا علم ۔ اس میں یہ بتایا جاتا ہے علم موسیقی کہ گا نائس طرح چاہئے اونچی اور نچی آواز کس طرح نکالنی چاہئے۔ ہاہے کو امر کس ساتھ ملایا جائے تو آواز میں کس طرح موافقت پیدا کی جائے۔ اسی طرح اس میں یہ بھی آتا ہے کہ