انوارالعلوم (جلد 7) — Page 319
۳۱۹ بھی نہیں سمجھتا کہ گورنمنٹ غلطیوں سے پاک ہوتی ہے غلطیوں سے محفوظ صرف خداہی کی ہستی ہوتی ہے۔نبی بھی غلطی کر سکتا ہے۔چنانچہ رسول کریم ﷺہی فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص میرے پاس آئے جو اپنی چرب زبانی کی وجہ سے دوسرے کاحق مارے اور میں اس کے حق میں فیصلہ کر دوں تو وہ یہ نہ سمجھے کہ چونکہ میں نے فیصلہ کیا ہے اس لئے دوسرے کا حق اس کے لئےجائز ہو گیا بلکہ وہ اس کے لئے آگ کا ٹکڑا ہو گا پس جب دنیاوی معاملات میں نبی بھی غلطی کر سکتا ہے تو ائمہ بھی کر سکتے ہیں اور جب ائمہ کر سکتے ہیں تو عام انسان بھی کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں۔انگریز بھی چونکہ انسان ہیں اس لئے وہ بھی غلطیاں کرتے ہیں مگر وہ چونکہ ہمارے ملک کا حصہ ہیں اس لئے ایسے طور پر اپنے حقوق قائم کرنے چاہیں کہ ان کو علیحدہ نہ کریں اور اگر ان کو علیحده کریں گے تو وہ اس اتحاد کو توڑنے کی کوشش کریں گے جو ان کے خلاف کیا جائے گا پھر اس سےایک اور خطرناک نتیجہ پیدا ہو گا اور وہ یہ کہ بد امنی پیدا ہوگی۔اب ہی دیکھ لو کیا نتائج نکل رہے ہیں پہلے تو کہاجا تا تھا کہ لوگ کیوں سول نافرمانی نہیں کرتے۔مگر میں سمجھتا ہوں ناگپور میں ہندو جو کچھ کر رہے ہیں اس کے متعلق یہی کہا جا تا ہو گا کہ وہ سول نافرمانی نہ کریں۔اب اگر ناگپور میں ہندو اس بات پر سول نافرمانی کر کے گرفتار ہوتے گئے کہ مسجد کے پاس باجانہ بجانے کا جو حکم ہے اس کی خلاف ورزی کریں تو آخر گورنمنٹ ان کو چھوڑ د یگی پھر مسلمان نافرمانی کرنا اور گرفتار ہونا شروع کردیں۔پھر گورنمنٹ ان کو پکڑے گی۔اس طرح گورنمنٹ کی تو وہی حالت ہوگی جو کہتے ہیں کہ ایک شخص کی ایک لڑکی کمہار کے گھر بیاہی ہوئی تھی اور دو سری مالی کے گھر۔جب بارش آتی تو وہ کہتا اگر بارش برس گئی تو ایک لڑکی نہیں اور نہ پری تو دوسری نہیں۔پس سول نافرمانی کی وجہ سے ایسے حالات بھی پیش آسکتے ہیں اور اس طرح کبھی امن نہیں ہو سکتا۔اب اگر ناگپور میں دو نو فریق باری باری نافرمانی شروع کردیں اگر مسلمانوں کی بات گورنمنٹ مانے تو ہندو نافرمانی کریں جیسا کہ کررہے ہیں اور جب ہندووں کی مانے تو مسلمان شروع کر دیں تو کس طرح صلح ہو سکتی ہے۔جب تک مذہبی صلہ نہیں ہوتی ملکی صلح بھی نہیں ہو سکتی دوسری بات صلح کے لئے یہ ہے کہ جب تک مذہبی صلح نہ ہوگی ملکی صلح نہ ہو سکے گی۔جو لوگ مذہب کو ماننے والے ہیں وہ بھی ایسی صلح میں شامل نہ ہو سکیں گے جس سے مذہب خطرہ میں پڑتا ہو۔مذہبی صلح سے میری مراد یہ نہیں ہے کہ