انوارالعلوم (جلد 7) — Page 8
۸ کی اس وقت کی حالت بیماری کے بعد کی حالت سے مضبوط اور قوی ہوتی ہے مگرا چھی کونسی حالت ہوتی ہے بیماری سے پہلے یا بعد کی؟ ہر شخص یہی کہے گا کہ بعد والی کیونکہ پہلی حالت پر بیماری حملہ کرنے والی تھی مگر دوسری حالت ایسی تھی کہ طاقت پیدا ہو رہی تھی۔پس بیماری کے حملہ سے قبل گو زیادہ طاقت تھی مگر اس وقت ایسامو اد پیدا ہو رہاتھا کہ بیماری حملہ کرے اور بیماری سے بعد کی حالت گو کمزور تھی مگر چونکہ طاقت ترقی کی طرف مائل تھی اس لئے پہلی حالت سے یہ اچھی تھی مگر اکثر لوگ اس بات کو مد نظر نہیں رکھتے۔تبلیغ کے معاملہ میں ایک غلطی تبلیغ کے معاملہ میں بھی ایک غلطی ہوئی ہے جب کثرت سے احمدی ہونے لگے تو سمجھ لیا گیا کہ اب کام ہو گیا اور لوگ سست ہو گئے حالانکہ اس وقت جو لوگ احمدی ہو رہے تھے وہ پہلے سالوں کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔آج اگر بہت سے لوگ احمدی ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ پہلے سالوں کی کوشش کا نتیجہ ہے نہ کہ اس سال کا۔اور اب اگر تبلیغی کوششوں میں سست ہو گئے تو کئی سال کے بعد اس کا نتیجہ نکلے گا اس لئے ضروری ہے کہ احمدی تبلیغ اس طرح جاری رکھیں کہ اس میں وقفہ نہ ہو تاکہ نقصان نہ ہو۔ورنہ اگر ایک وقت کی ترقی دیکھ کر یہ سمجھ لیا گیا کہ اب کسی کوشش اور سعی کی ضرورت نہیں تو نہ صرف وہ ترقی رک جائے گی جو پچھلی کوششوں کے نتیجہ میں ہو رہی تھی کہ آئندہ انحطاط شروع ہو جائے گا۔تبلیغ کاخاص جوش اب میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں زندگی پیدا ہو گئی ہے اور اس سال سے تبلیغ کا خاص جوش پایا جاتا ہے اور امید ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو کو کچھ عرصہ لگے گا مگر پھر ترقی کا سلسلہ بہت وسیع ہو جائے گا۔پس ضروری ہے کہ تبلیغ کے اس سلسلہ کو استقلال اور سرگرمی کے ساتھ جاری رکھا جائے اوراس میں کوتاہی نہ ہو۔پیشتر اس کے کہ میں آج کا اصل مضمون شروع کروں۔ایک اور اہم معاملہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ایک مقدمہ میں گواہی اس سال مجھے ایک گواہی پر جانا پڑا جو گورداسپور میں ہوئی۔اس میں یہ سوال مجھ سے پوچھا گیا کہ آیا آنحضرت ﷺ آخری نبی ہیں اور یہ قرآن کی تعلیم ہے؟ میں نے وکیل کو جو مجھ پر جرح کر رہا تھا کیا قرآن کریم میں یہ نہیں آیا۔اس نے کہا کیا یہ لفظ قرآن میں نہیں کہ رسول الله آخری نبی ہیں؟ میں نے کہا نہیں۔اس پر اس