انوارالعلوم (جلد 7) — Page 257
۲۵۷ پھیلائے ہیں گویا کچھ مانگ رہے ہیں۔اس وقت آسمان سے ایک شکل اترنی شروع ہوئی ہے جو عورت کی شکل تھی اس کے لباس کے ایسے ایسے عجیب رنگ تھے جن میں سے بعض دنیا میں کبھی دیکھے ہی نہیں گئے۔اس کو دیکھ کر میں نے سمجھا کہ حضرت مریمؑ ہیں۔جب وہ نیچے پہنچی تو اس نے حصرت مسیح ؑکے اوپر اپنے بازو پر کی طرح پھیلا دیئے۔اور جیسے ماں بچہ کے سرپر پیار سے ہاتھ رکھتی ہے۔اسی طرح اپنے ہاتھ حضرت مسیح کے سر پر رکھ دیئے۔اور پیار سے بیمثال محبت کے ساتھ اس کی طرف جھک گئی اور حضرت مسیح بھی اس کی طرف اس طرح جھک گئے جس طرح بچہ پیار لینے کے لئے ماں کی طرف جھکتا ہے۔نظاره ایسالطیف اور قلب پر اثر کرنے والا تھا کہ میرے سارے جسم کے روئیں روئیں میں اثر کر گیا۔اور اس وقت یہ فقرہ میری زبان سے جاری ہو گیا۔Love Creats Love محبت کا بدلہ محبت ہی ہے۔یعنی محبت کی قیمت یہی ہے کہ جس سے محبت کی جائے اس کے دل میں محبت پیدا ہو جاتی ہے۔وہ مریمؑ کیا تھی۔میرے نزدیک وہ محبت کی مثال تھی کہ جب انسان کے دل میں خدا کی محبت پیدا ہوتی ہے تو اس کے لئے آسمان سے نازل ہوتی ہے۔اور مسیح ہر وہ انسان ہے جو خدا تعالیٰ کی خاطر اور اس کے دین کی خدمت کے لئے گھرسے نکلتا ہے۔چونکہ محبت کا بدلہ خودوہی و جو د ہو تا ہے جس سے محبت کی جاتی ہے اس لئے جو شخص خدا کیلئے اخلاص کے ساتھ گھر سے نکلتا ہے اس کو کوئی بندہ کس طرح بدلہ دے سکتا ہے۔بندہ تو اسے خواہ اپنا سب کچھ بھی دیدے تو بھی حق ادا نہیں کر سکتا۔پس کوئی انسان نہ تو کسی کے اخلاص کا اندازہ لگا سکتا ہے اور نہ اخلاص کا بدلہ دے سکتا ہے لیکن ایک بات ہم کر سکتے ہیں اور وہ یہ کہ جو لوگ خد مت دین کے لئے نکلے ان کے لئے دعائیں کر سکتے ہیں اور اس طرح ان کے کام میں شریک ہو سکتے ہیں۔رسول کریمﷺ ایک دفعہ جب جنگ کو جا رہے تھے تو فرمایا۔سنو کسی وادی میں سے تم نہیں گذرتے کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو مدینہ میں رہتے ہوئے تمهارے ساتھ نہیں ہوتے۔کسی لڑائی میں تم شامل نہیں ہوتے کہ وہ اس میں شریک نہیں ہوتے اور تمہارے لئے کوئی اجر نہیں جو اس میں ان کا حصہ نہ ہو۔صحابہ نے پوچھا یا رسول اللہ یہ کس طرح؟ فرمایا۔اس لئے کہ وہ لوگ عذر اور مجبوری کی وجہ سے پیچھے رہتے ہیں ورنہ ان کے دل تمہارے ہی ساتھ ہوتے ہیں۔پس وہ جو کسی عذر کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں وہ ان کے ساتھ شریک ہو سکتے ہیں جو میدان میں کام کرنے کے لئے گئے جبکہ ان کے دل ان کے ساتھ شریک ہوں۔وہ ان کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں جبکہ دعائیں ان کے ساتھ پھر