انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 213 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 213

۲۱۳ مجھے افسوس آتا ہے کہ اب تک بھی مسلمان اختلاف کے ہوتے ہوئے اتحاد کے مسئلہ کو نہیں سمجھے۔میں نے خلافت کے اختلاف کے وقت بڑے زور سے توجہ دلائی تھی کہ ایک حد تک اختلاف کی موجودگی میں بھی متحده اغراض کے لئے اتفاق ہو سکتا ہے۔اس وقت میری نہ مانی آخر شیعہ ،احمدی، آغاخانی اور کئی فرق اس تحریک سے الگ رہے اور بعد میں سب کو ماننا پڑا کہ حد سے بڑھا ہوا جوش در حقیقت شیرازہ کو برباد کرنے والا تھا۔مگر اب اس معاملہ میں پھر وہی سوال پیدا ہو رہا ہے مگر شکر ہے کہ اس وقت صرف محدود دائرہ اس مرض میں مبتلاء ہے۔کثرت سے لوگ جو اسلام کا درد دل میں رکھتے ہیں اس امر کو سمجھ چکے ہیں اور چاروں طرف سے میں آوازیں سنتاہوں کہ اس وقت ایک غرض پر سب کو اکٹھا ہو جانا چاہئے۔بعض راجپوت ہماری جماعت سے اپیل کر رہے ہیں کہ خواہ کچھ بنا لو مگر آریہ ہونے سے ان لوگوں کو بچالو۔یہ آواز یں ان لوگوں کے دل سے نکل رہی ہیں جو دل میں اخلاص اور تڑپ رکھتے ہیں۔لاہور میں ابھی ایک مجلس اس غرض کے لئے انجمن حمایت اسلام کی طرف سے منعقد ہوئی ہے۔بیان کیا گیا ہے کہ انہوں نے مجھے بھی بلوایا تھا مگر ان کی کو ئی چٹھی مجھے نہیں ملی۔اس انجمن میں ایک ریزولیوشن یہ پاس کیا گیا ہے کہ جو دوسروں کو کافر کہیں وہ اس انجمن میں داخل نہ ہو سکیں گئے۔مجھے حیرت ہے کہ اس وقت تو یہ سوال تھا کہ جو لوگ مل کر کام نہ کرنا چاہتے ہوں ان کو کس طرح ساتھ ملایا جائے۔نہ کہ کن کن لوگوں کو ہم ساتھ نہ ملائیں گے۔جس کام کی ابتداء یہ ہے اس کی انتہاء کیا ہو گی۔مگر میں حیران ہوں کہ اس انجمن میں پھر ممبر کون ہو گا۔کیا سنی علماء اس کے ممبر ہوں گے۔وہ تو سب کے سب احمدیوں کو کافر کہتے ہیں ابھی جمعیتہ العلماء کی طرف سے ایک فتوی احمدیوں کے کفر کی نسبت شائع ہوا ہے۔لاہوری احمدی جماعت کے ایک ممبرکی نسبت سناگیا ہے کہ اس کی یہ تحریک تھی مگر کیا وہ اس کے ممبر ہو سکتے ہیں۔ان کا یہ فتویٰ ہے کہ جو لوگ حضرت مسیح موعود کو اور احمدی جماعت کو کافر کہتے ہیں وہ کافر ہیں۔اور چونکہ اہلِ سنت علماء نے ایسافتوی دیا ہے، اس لئے ان کے عقیدہ کی رو سے کم سے کم ایسے علماء اور انکے متبع کافر ہوئے۔پھر ایک ایک مولوی نے دوسرے مولوی پر کفر کافتویٰ دیا ہوا ہے۔پس یا تو یہ شرط صرف چند جماعتوں کو الگ کرنے کے لئے اور فتنہ ڈلوانے کے لئے مقرر کی گئی ہے۔یا پھر اگر دیانت داری سے اس پر عمل کیا گیا تو اس شرط کے ماتحت اس نوزانیده انجمن کاہی خاتمہ ہو جائے گا اور سب کام اس ایک