انوارالعلوم (جلد 7) — Page 165
۱۶۵ ۷۲ واں علم۔علان بالمشورہ ہے۔یہ مسمریزم کے سوا ایک الگ چیز ہے۔اس میں بغیراپنا زور یا توجہ صرف کرنے کے یو نہی کہے کہ تم بیمار نہیں ہو۔خیال کے ساتھ جسم میں اثر ہو جاتاہے اور اگر کسی بخار کے مریض کو کہا جائے کہ بخار نہیں تو اترنے لگتا ہے۔یہ ایک علم ہے یونہی کہہ دینے سے اثر نہیں ہو تا۔نجوم۔جفر۔رمل۔طلسمی علوم ۷۳ واں علم، علم النجوم ہے کہ وہ علم الہیت نہیں جو پہلے بتایا تھا یہ علم و جہالت والاعلم ہے۔ایک حد تک اس میں صداقت بھی ہے جیسے سورج کا کیا اثر ہوتا ہے۔اس علم میں اتنی ترقی نہیں ہوئی کہ یہ باتیں معلوم ہو سکیں۔یہ علم تو سچاہے۔خداتعالی ٰنے کواکب میں تاثیر رکھی ہیں مگر جس طریق پر لوگ اس کو استعمال کرتے ہیں وہ غلط ہے۔لوگ اس کو غیب کاذریعہ بنانا چاہتے ہیں اور غیب کی خبریں بتانے کادعوی ٰکرتے ہیں یہ غلط ہے۔غیب کا علم اللہ تعالیٰ ٰنے اپنے پاس رکھا ہے۔۷۴ واں علم ،علم الجفر ہے اس میں ہندسوں کے ذریعہ آئندہ کی خبریں معلوم کرتے ہیں۔۷۵ واں علم۔معلم الرمل ہے۔لکیروں کے ذریعہ حالات معلوم کرتے ہیں۔۷۶ واں علم۔علم الاستخارہ ہے۔یہ وہ اسلامی علم نہیں جس کو استخارہ کہتے ہیں بلکہ یہ وہ ہے کہ تسبیح لے کر بیٹھے رہتے ہیں اور اس کے دانوں سے ایک نتیجہ نکالتے ہیں۔بعض عورتیں نپولین کا فالنامہ دیکھتی ہیں۔یہ ڈھکوسلے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہوتی۔یہ ایسی ہی بات ہے جیسے نجوی کہہ دیتے ہیں لڑکی نہ لڑکا۔۷۷ واں علم، طلسم کا علم ہے۔اس کو جادو بھی کہہ رہے ہیں۔دراصل یہ علم علاج بالمشوره ہی کی شاخ ہے۔پڑھ کر کوئی چیز دے دیتے ہیں یا ہندسے لکھ کر کوئی کاغذ کا ٹکڑا بطور تعویزدے دیتے ہیں۔۷۸ واں علم ،علم التسخیر ہے۔جس کے ذریعہ دوسروں کو یا جنوں کو قابو کیا جاتا ہے۔یورپ والے بھی اس میں مبتلاءہیں۔۷۹واں علم جس نے دنیا میں تباہی مچائی ہے وہ علم کیمیاہے۔یہ سونا بنانے کا خبط ہے۔بہت لوگ اس خبط سے تباہ ہوئے ہیں۔بعض احمدی بھی اس مرض میں مبتلاء تھے مگر اب وہ اس میں