انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 157 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 157

۱۵۷ (۹۴۵) پینتالیسواں علم سائیکالوجی یا علم النفس ہے۔انسان میں کیا کیا داخل ہے اور وہ کس طرح پیدا ہوتا ہے۔انسانی عقل اور جانوروں کی عقل میں کیا فرق ہے۔اس قسم کی بحث اس علم میں ہوتی ہے۔(۴۶) چھیالیسواں علم علم الاخلاق ہے۔اخلاق کیا ہیں۔وہ اچھے ہیں یا برے ہیں۔(۴۷) سینتالیسواں علم۔خواص قانون قدرت۔کبھی یکدم سردی ہو جاتی ہے کبھی گرمی تغیرات کیوں ہوتے ہیں۔(۴۸) اڑتالیسواں علم ،علم الرّوایات ہے۔(۳۹) انچاسواں علم، علم اللسان ہے کس طرح تغیّرات زبان میں ہوتے ہیں۔اس علم کے ماتحت (۱) مقابلہ زبان ہے عربی سنسکرت عربی انگریزی ،فارسی علی وغیرہ زبانوں کا باہم مقابلہ کرنا۔کو نسے الفاظ ملتے ہیں ؟ کیا تغیرات ہوتے ہیں ؟ (۲) تحقیق اللسان۔اس میں یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کامل زبان کو نسی ہے۔(۳) تغیرات اللسان کا علم بھی اس میں داخل ہے۔(۵۰) پچاسواں علم ،علم الہیت ہے۔ستاروں کی بحث ہے۔گردش فلکی ،حقیقت سیارگان، کیوں چلتے ہیں ان کے اثرات زمین پر کیا ہیں۔ان کی رفتار اور گردش کس قسم کی ہے۔اس گردش کا اثر خود ان کی ذات پر کیا ہوتا ہے۔پھر اسی میں تمام سیارگان پر بحث ہوگی۔اس کے ساتھ ہی ان کے طریق پیدائش پر بحث ہے کہ چاند کس طرح بن گیا۔اور پھراسی علم میں علم النور پر بھی روشنی ڈالنی ہوگی کہ روشنیاں کس طرح پر ہوتی ہیں۔