انوارالعلوم (جلد 6) — Page 518
مکانات کو بھی صدمہ پہنچا۔یہ زلزلہ ایسے مقام پر آیا جس کی نسبت تمام ماہرین علم طبقات الارض یہ خیال کرچکے تھے کہ یہاں اب زلزلہ نہیں آسکتا۔مگر خدا تعالیٰ کے اقتدار کے آگے بندوں کے علم اوران کی سمجھیں کیا کام دے سکتی ہیں؟ اورپھر اس نشان کی شان اوربھی بڑھ جاتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ اس زلزلے کے بعد جاپان کے ایک مشہور عالم نے جب یہ خبر دی کہ اب ایک سو سال تک کوئی سخت دھکّے والا زلزلہ ہندوستان میں نہیں آسکتا اور دھرم سالہ اوراس کے گردو نواح میں ماہرین فن کے اطمینان دلانے پر گورنمنٹ نے چھاؤنی کی عمارتیں بھی شروع کرا دیں۔تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتایا کہ پھر زلزلہ آئے گا اور آئے گا بھی موسم بہار میں۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔فروری ۱۹۰۶ء میں پھر ایک سخت زلزلہ آیا جس سے گو اس قدر نقصان جانوں کا نہیں ہوا کیونکہ لوگ اس وقت چھیروں میں رہتے تھے لیکن مکانات جو دوبارہ تعمیر ہورہے تھے گر گئے اوربہت سا مالی نقصان ہوا۔اور گورنمنٹ کو کئی سرکاری مکانات کا بنوانا ملتوی کرنا پڑا۔اس نشان کے متعلق آپؑنے یہ بھی بتایا تھا کہ یہ ہندوستان کے باہر دوسرے ملکوں میں بھی ظاہر ہوگا اور متواتر سخت زلزلے آئیں گے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ پچھلے سترہ سال میں جسقدر زلزلے آئے ہیں اور جس قدر موتیں ان سے ہوئی ہیں اور جسقدر مالی نقصان ان سے لوگوں اُٹھانا پڑا ہے اسقدر نقصان کسی پہلے زمانہ میں تین سو سال کے زلزلے ملا کر بھی نہیں ہوا اوریہ نشان اس امر کا ثبوت تھا کہ آپؑکا بھیجنے والا جس طرح فضا پر تصرف رکھتا ہے اسی طرح زمین کے اندرونی تغیرات بھی اسکے قبضہ میں ہیں اور اسکا علم وسیع ہے۔ساتواں معجزہ : انسانی نسل کی زیادتی کے متعلق آپؑ کے معجزات کی ساتویں مثال کے طور پر ہم وہ معجزہ پیش کرتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسان کی نسل زیادتی یا کمی پر بھی اللہ تعالیٰ کا تصرف ہے اور وہ یہ ہے کہ آپؑکے ایک دشمن مولوی سعد اللہ ساکن لدھیانہ نے آپؑ کی نسبت بیان کیا کہ یہ مر جائیں گے اوران کے بعد انکا سلسلہ تباہ ہوجائے گا کیونکہ پیچھے سلسلہ کا چلانے والا کوئی نہ ہوگا اس پر آپ ؑکو الہام ہوا کہ تیرا دشمن ہی بے اولاد رہ جائے گا۔تُو ایسا نہیں ہوگا۔جسوقت یہ الہام شائع کیا گیا مولوی سعد اللہ کا ایک لڑکا پندرہ سولہ سال کا موجود تھا اورابھی وہ جوان آدمی تھا اسکے ہاں اولاد ہوسکتی تھی مگر اس پیشگوئی کے بعد اسکے اولاد کا سلسلہ بند ہوگیا اور آخر وہ خود بھی اپنے لڑکے