انوارالعلوم (جلد 6) — Page 368
ہوں کہ خدا بندہ کے ساتھ اسی طرح تعلق رکھتا ہے جیسے انسان آئینہ سے پھر کہتا ہوں کہ دیکھو اگر ایک شخص کا آئینہ خراب ہوجائے اور وہ اس میں چہرہ دیکھنا چاہے مگر چہرہ نظر نہ آئے تو وہ کیا کرے گا یہی کہ وہ اسے زور سے اُٹھا کر زمین پر دے مارے گا اور اسے چکنا چور کردے گا اور اس وقت مَیں نے اپنے ہاتھ میں ایک آئینہ دیکھا جسے زور سے زمین پر دے مار ا اور وہ ٹکڑ ے ٹکڑے ہوگیا اور اس کے ٹوٹنے کی زور سے آواز آئی۔میراس خواب کی یہی تعبیر تھی کہ بندہ کا دل اللہ تعالیٰ کا آئینہ ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی صفات جلوہ گر ہوتی ہیں اور بجائے اس کے کہ وہ اپنے اوربندے کے درمیان خود کسی کو کھڑا کرے اگر کوئی خود آکھرٓ ہو تو خدا تعالیٰ اسے سخت نا پسند کرتا ہے۔نبی کی اطاعت کا حکم دینے کی مثال ایسی ہے کہ جسے کسی کو کہیں کہ آئینہ صاف کردو اور شرک جو وسیلہ قرار دیتا ہے اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسےکوئی آئینہ پر گرد ڈال دے یا اسے سیاہ کردے ہم لوگ آئینہ ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمٰں صاف کرکے خدا کے سامنے کرنے والے ہیں کیونہ انہوں نے خاص قربانی اور خاص اطاعت سے اس طریق کو معلوم کرلیا ہے جس سے انسان خدا تک پہنچ سکتا ہے وہ ہمیں راستہ بتاتے ہیں اور ہم ان کے پیچھے چلتے ہیں۔لیکن شرک ایک روک ہے جو خدا اوربندہ کے درمیان حائل ہوجاتی ہے۔صفات الٰہیہ کیا ہیں؟ شرک کا ذکر کرنے کے بعد میں اب صفات الٰہیہ کا ذکر کرتا ہوں، پہلا سوال یہ ہے کہ صفاتِ الٰہیہ کیا ہیں۔صفات الٰہیہ وہ اسماء ہیں کہ جن کےذریعہ سے بندے اور خدا تعالیٰ کا تعلق بتایا جاتا ہے یا خدا تعالیٰ کے مقام تنزیہی یانزول کی کیفیت بتائی جاتی ہے یعنی وہ اپنی ذات میں کیا کمال رکھتا ہے اور بندوں سے کس طرح معاملہ کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ھوَاللہُ الَّذِيْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھوَ۰ۚ اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَيْمِنُ الْعَزِيْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ۰ۭ سُبْحٰنَ اللہِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ ھوَاللہُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَاۗءُ الْحُسْنٰى۰ۭ يُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۰ۚ وَھوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ (الحشر :۲۴،۲۵) وہ اللہ ہے جس کے سوااور کوئی معبود نہیں بادشاہ ہے ،پاک ہے،سلامتی کا سرچشمہ ہے،امن دینے والا ہے، محافظ ہے،غالب ہے، نقصان کی اصلاح کرنے والا ہے،بلند مرتبہ ہے، اللہ پاک ہے ان کے مشرکانہ خیالات سے، وہ اللہ ہے خالق ،شکل بنانے والا ،صورتیں دینے ولا اس کے اندر تمام اچھی صفات