انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 367 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 367

چیز ہے اور وسیلہ ڈھونڈنا اور شئے ہےاطاعت تو یہ ہے کہ جس رستے پر وہ چلتے ہیں ہم بھی اس راستہ پر چلیں یا متفقہ عمل کے لئے اس نظام کی پابندی کریں جسے وہ مقرر کرتے ہیں۔مگر وسیلہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کسی شخص کو ا س لئے پیدا کرے یا اس عہدہ پر مقرر کرے کہ اس کی اجازت کے بغیر کوئی اندر نہ آسکے یا یہ کہ اپنے بعض اختیار اسے دیدے تا وہ بھی خدا کی بعض صفات کےذریعہ سے دنیا میں تصرف کرے نبیوں کی مثال یہ ہے کہ جیسےایک واقفِ راہ ایسے شخص کو جو کسی مقام کا رستہ نہ جانتا ہو اپنے ساتھ لےجاکر راستہ دکھا دے دُنیا کا کوئی شخص نہ کہے گا کہ یہ راستہ دکھانے والا شخص وسیلہ ہے۔وہ راہنما کہلا سکتا ہے،رہبر کہلا سکتا ہے۔استاد کہلا سکتا ہے مگر وہ درمیانی ہرگز نہیں ہے۔وہ خدا تعالیٰ کی طاقتوں پر متصرف نہیں ہے۔رسول لوگوں کو بلانے آتا ہے نہ کہ ان کے سامنے دروازہ بند کرکے کھڑےہوجانے کےلئے۔خلفاء کا تعلق بھی انبیاء سے یہی ہوتا ہے وہ انبیاء کی تعلیم پر لوگوں کو عمل کرانے اور نظام قائم کرنےکے لئے ہوتے ہیں نہ کہ نبیوں اور لوگوں کے دریمان روک ہوتے ہیں۔یہ نکتہ تھا جس کو بیان کرتے ہوئے حضرت احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ کے منہ سے نکل گیا تھا کہ پنجہ در پنجۂ خدا دارم من چہ پروائے مصطفیٰ دارم ایسے نیک انسان کے متعلق یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بے ادبی کریگا ان کا دوسرا کلام ہرگز اس امر کی تصدیق نہیں کرتا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کےبے ادب تھےجو کچھ انہوں نے کہا ہے اس کا یہی مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے ملنے کا راستہ سب کے لئے کُھلا چھوڑا ہے اس غرض کے لئے کسی وسیلے کی اسے ضرورت نہیں خواہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کیوں نہ ہوں اور اس میں کیا شک ہے کہ انسان کو قرب الٰہی کے حصول کے لئے کسی وسیلہ کی ضرورت نہیں گو نمونے اور رہنما کی اسے ضرورت ہے۔انسان کو پیدا کرنے کی غرض غرض بندہ کو خدا تعالیٰ نے اس لئے پیدا کیا ہے کہ اپنی صفات کی اس پر جلوہ گری کرے جیسے آئینہ بناتے ہیں تا کہ اس میں اپنا عکس دیکھا جائے اگر کوئی اس پر عکس نہ پڑنے دے تو اس شخص پر کس قدر غصہ آتا ہے اسی طرح خدا اوربندہ کے درمیان اگر کچھ حائل ہو تو اسے خدا ناپسند کرتا ہے۔بچپن میں مَیں نےایک رؤیا دیکھی تھی کہ میں ایک جگہ لیکچر دے رہا ہوں اور یہ بیان کر رہا