انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 317 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 317

کی طرف سے مقرر ہے مگر لوگ اس میں ہزاروں قسم کی باتیں اپنی طرف سے ملا دیتے ہیں اس لئے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ساری باتیں جو لوگ پیش کرتے ہیں قانونِ قدرت ہی ہے۔مثلاً کوئی کہے کہ میں نے ایجاد کی ہے کہ لکڑی سے زندہ گھوڑا بنا لیتا ہوں یہ سُن کر یہ نہیں کہا جائے گا۔کہ قانونِ قدرت غلط ہوگیا ہے بلکہ یہ کہا جائے گا کہ جو کچھ وہ کہتا ہے وہ غلط ہے اور صحیح یہی ہے جو قانون قدرت کے ماتحت ہے کہ لکڑی کا زندہ گھوڑا نہیں بن سکتا۔پس وہ لوگ جو اپنی عقل سے باتیں بناتے اورپھر خدا کی طرف منسوب کردیتے ہیں۔ان کےعقلی ڈھکوسلوں کا الزام خدا تعالیٰ پر عائد نہیں ہوسکتا بلکہ ان کی عقلوں پر عائد ہوگا اورایسے لوگوں کے متعلق خدا تعالیں نے یہ قانون بنا دیا ہے کہ وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِيْلِ۔لَاَخَذْنَا مِنْہُ بِالْيَمِيْنِ۔ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْہُ الْوَتِيْنَ (الحآقّہ :۴۵ تا ۴۷)اگر کوئی اللہ کی طرف اپنے پاس سے بات بنا کر جانتے بوجھتے ہوئے منسوب کردے گا تو وہ اس کی رگ جان کو کاٹ دے گا۔اب کوئی خدا پر جھوٹا افتراء کرکے دیکھ لے۔وہ لوگ جو خدا کے منکر ہیں وہی کھڑے ہوجائیں اورجان بوجھ کر ایسی باتیں بنا کر جنہیں وہ جانتے ہیں کہ خدا نے نہیں کہیں خدا کی طرف منسوب کریں کہ اس نے یہ باتیں کہی ہیں اور ہمیں ان کی اشاعت کے لئے مبعوث فرمایا ہےپھر اصرار اس دعویٰ کی اشاعت کریں پھر دیکھ لیں کہ کیا نتیجہ ہوتا ہے۔اختلاف زمانہ کی وجہ سے مذاہب میں اختلاف دوسرا جواب یہ ہے کہ مذاہب میںکچھ حصہ اختلاف کا زمانہ کی ضروریات کے ماتحت ہوتا ہے مگر دراصل وہ اختلاف نہیں کہلا سکتا۔مثلاً طبیب ایک نسخہ لکھتا ہے مگر جب مریض کی حالت بدل جاتی ہے تو دوسرا لکھتا ہے۔ان میں اختلاف نہیں کیا جا سکتا بلکہ ضرورت کے ماتحت جیسا مناسب تھا ویسا کیاگیا۔کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ طبیب کا کیا اعتبار کہ کبھی کچھ دیتا ہے کبھی کچھ بلکہ سب جانتے ہیں کہ مریض کی اندرونی تبدیلی کی وجہ سے نسخہ بدلا ہے۔یہی حال دین کا ہے۔جب بنی نوع انسان کی ذہنی حالت میں ارتقاء حاصل ہوتا ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے نئی تعلیم ان کو مل جاتی ہے۔خدا ایک مذہب کیلئے سب کو مجبور کیوں نہیں کرتا اس موقعہ پر یہ سوال بھی کیا جا سکتا ہے۔کہ اچھا مان لیا کہ جو خدا پر جھوٹ باندھے اسے خدا ہلاک کردیتا ہے لیکن اس کی کیا وجہ ہے کہ خدا جھوٹے مذاہب کے پیروؤں