انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 180 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 180

باب دوم اختلافات سلسلہ کی سچّی تاریخ کے صحیح حالات مولوی محمد علی صاحب نے اختلاف سلسلہ کے بیان کرنے میں جن غلط بیانیوں سے کام لیا ہے۔ان کی تردید کے بعد اب میں اختلافات کے صحیح حالات تحریر کرتا ہوں۔تاکہ ہمارے وہ احباب جو اس وقت تک اس اختلاف کی حقیقت سے واقف نہیں اس سے آگاہ ہوجاویں اور وہ لوگ بھی جو سلسلہ میں تو داخل نہیں لیکن اس سے دلچسپی رکھتے ہیں اور اختلاف کو دیکھ کرشش و پنج میں ہیں اصل حالات کا علم حاصل کرکے کسی نتیجہ پر پہنچنے کے قابل ہوسکیں۔رُوحانی سلسلوں میں کمزورایمان والے ہرایک رُوحانی سلسلہ میں کچھ لوگ ایسے بھی داخل ہوجاتے ہیں جو گو اس کو سچّا سمجھ کر ہی اس میں داخل ہوتے ہیں لیکن ان کافیصلہ سطی ہوتا ہے اور حق ان کے دل میں داخل نہیں ہوا ہوتا۔ان کا ابتدائی جوش بعض دفعہ اصل مخلصوں سے بھی ان کو بڑھا کر دکھاتا ہے مگر ایمان کی جڑیں مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے ہروقت خطرہ ہوتا ہے کہ مرکز سے ہٹ جائیں اورحق کو پھینک دیں۔ایسے ہی چند لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سلسلہ میں بھی داخل ہوئے اوران کی وجہ سے اوربہت سے لوگوں کو بھی ابتلاء آیا۔خواجہ کمال الدین صاحب کا احمدیت میں داخلہ خواجہ کمال الدین صاحب جو ووکنگ مشن کی وجہ سے خوب مشہور ہوچکے ہیں میرے نزدیک اس سب اختلاف کے بانی ہیں اور مولوی محمد علی صاحب ان کے شاگرد ہیں جو بہت بعد ان کے ساتھ شامل ہوئے ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ ہماری طرف سے متعدددفعہ یہ بات شائع ہو چکی ہے کہ اصل میں خواجہ صاحب کے دل میں حضرت مسیح موعودؑ کے متعلق